احمد آباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم پر حملے کی دھمکی دینے والا شخص گرفتار

 

 

بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد کرائم برانچ نے نریندرا مودی اسٹیڈیم پر حملے کی دھمکی دینے والے مبینہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔

گرفتار شخص پر الزام ہے کہ اس نے ایک ای میل بھیجی جس میں اسٹیڈیم میں دھماکے کی دھمکی دی گئی تھی۔

 

کرائم برانچ کے آفیشل کا کہنا ہے کہ اس شخص کو گجرات کے شہر راجکوٹ سے گرفتار کیا گیا ہے

 

چند روز قبل بھارتی میڈیا نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ بھارت کی میزبانی میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے احمد آباد میں ہونے والے میچز کے دوران دہشتگردی کا خطرہ ہے

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس کو ایک ای میل موصول ہوئی تھی جس میں احمد آباد کرکٹ اسٹیڈیم اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی

ورلڈکپ کے 13ویں ایڈیشن کا پاک بھارت ٹاکرا بھی احمد آباد کے اسی میدان میں 14 اکتبور کو کھیلا جانا ہے۔

 

 

error: Content is protected !!