افغانستان کی دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 69 رنز سے اپ سیٹ شکست رپورٹ; اصغر علی مبارک

 

 

 

 

 

افغانستان کی دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو69 رنز سے اپ سیٹ شکست
رپورٹ; اصغر علی مبارک

ورلڈ کپ کے 13ویں میچ میں افغانستان نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو شکست دے کر ایونٹ کا پہلا بڑا اپ سیٹ کر دیا ہے ۔
دہلی میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، افغان ٹیم 49 اعشاریہ 5 اوورز میں 284 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم 215 رنز پر ڈھیر ہوگئی، یوں افغانستان نے دفاعی چیمپئن کو میگا ایونٹ میں69 رنز سے شکست دے دی۔

نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ کو افغانستان نے بھی ورلڈ کپ میں شکست دی، جس کے بعد دفاعی چیمپئن کے لیے ایونٹ میں آگے کا سفر مشکل ہوگیا ہے۔

افغانستان کے خلاف انگلش ٹیم کی طرف سے ہیری بروکس 66، ڈیوڈ ملان 32 اور عادل رشید 20 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے دیگر کوئی کھلاڑی خاطر خواہ پرفارمنس نہ دکھا سکا یوں پوری ٹیم 40 اعشاریہ 3 اوورز میں پویلین لوٹ گئی۔

افغانستان کے راشد خان اور مجیب الرحمان نے 3،3 جبکہ محمد نبی نے 2 وکٹ حاصل کیں۔
پہلی باری میں افغانستان نے49 اعشاریہ 5 اوورز میں 284 رنز بنائے رحمان اللّٰہ گرباز 80، اکرم علی خیل 58، ابراہیم زادران اور مجیب الرحمان کے 28، 28 اور راشد خان کے 23 رنز رنز بنائے۔

 

انگلینڈ کی طرف سے عادل رشید نے 3، مارک ووڈ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جو روٹ، لیونگ اسٹون،ٹوپلی نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی جبکہ 2 افغان بیٹر رن آؤٹ ہوئے

 

افغان اوپنرز نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کرتے ہوئے 114 رنز کا اوپننگ اسٹینڈ دیا، تاہم ابراہیم زادران 28 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، محض 8 رنز کے اضافے سے افغان بیٹرز نے 2 وکٹیں مزید گنوائیں، رحمت شاہ 3 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

کپتان حشمت اللہ شاہدی محض 14، عظمت اللہ عمرزئی 19، محمد نبی 9، راشد خان 23، مجیب الرحمان 28 رنز بناسکے۔ افغان اوپنر رحمان اللہ گرباز نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور انگلش بالرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے 58 گیندوں 8 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 80 جبکہ اکرام علی خیل نے 3 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 58 رنز کی اننگز کھیلی۔

انگلیںڈ کی جانب سے عادل رشید نے 3، مارک ووڈ نے 2 جبکہ لیام لیونگسٹون، ریس ٹوپلی اور جو روٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم بھارتی شہر احمد آباد سے خصوصی طیارے پر بنگلورو کے لیے روانہ ہو گئی ہے پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا چوتھا میچ آسٹریلیا کے خلاف 20 اکتوبر کو بنگلورو میں کھیلے گی۔ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم 3 میچز میں سے 2 میچ جیت چکی ہےا

 

انگلینڈ کا اسکواڈ
انگلینڈ کی ٹیم میں کپتان جوز بٹلر، جونی بیرسٹو، ڈیوڈ ملان، جو روٹ، ہیری بروک، لیام لیونگسٹون، سیم کرن، کرس ووکس، مارک ووڈ، عادل رشید اور ریس ٹوپلی شامل ہیں۔

 

افغانستان کا اسکواڈ
افغانستان کی ٹیم میں کپتان حشمت اللہ شاہدی، رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، رحمت شاہ، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، اکرام علی خیل، راشد خان، مجیب الرحمان، نوین الحق اور فضل الحق فاروقی شامل ہیں۔

 

 

 

error: Content is protected !!