سری لنکا انڈر 19 کے خلاف شاہ زیب خان اور اذان اویس کی سنچریاں

 

 

 

 

سری لنکا انڈر 19 کے خلاف شاہ زیب خان اور اذان اویس کی سنچریاں۔

پاکستان انڈر19 کے ایک وکٹ پر319 رنز ۔ کپتان سعد بیگ کی نصف سنچری

 

شاہ زیب خان اور اذان اویس کی شاندار سنچریوں کی بدولت پاکستان انڈر 19نے سری لنکا انڈر 19کے خلاف چار روزہ میچ کے پہلے دن صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 319 رنز بنالیے۔

نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے واحد چار روزہ میچ میں پاکستان انڈر 19 کے کپتان سعد بیگ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ شاہ زیب خان اور اذان اویس کی شاندار بیٹنگ نے پاکستان انڈر 19 کو228 رنز کا بہترین اسٹارٹ فراہم کیا۔

اذان اویس سات چوکوں کی مدد سے104 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

شاہ زیب خان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے کھیل کے اختتام پر152 رنز بناکر ناٹ آؤٹ تھے۔ ان کی اننگز میں بارہ چوکے اور ایک چھکا شامل ہے ۔
یاد رہے کہ شاہ زیب خان نے اس سال بنگلہ دیش کے دورے میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار روزہ میں 174 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

کپتان سعد بیگ چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 56 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں ۔یہ دونوں دوسری وکٹ کی شراکت میں 91 رنز کا اضافہ کرچکے ہیں۔پاکستان انڈر19 کی گرنے والی واحد وکٹ لاہیرو نے حاصل کی۔

سری لنکا انڈر19 ٹیم اس دورے میں واحد چار روزہ میچ کے علاوہ پانچ ون ڈے میچز بھی کھیلے گی۔

 

 

error: Content is protected !!