انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ میں پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔
آئی سی سی ورلڈکپ کے 13 ویں ایڈیشن کے 22ویں میچ میں آج پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں مد مقابل ہیں۔ دونوں ٹیمیں چنئی کے چدمبرم اسٹیڈیم کے میدان میں اتریں گی۔
پاکستان اور افغانستان میگا ایونٹ کے چار چار میچز کھیل چکے ہیں جن میں شاہین دو جبکہ افغان ٹیم ایک میچ میں فتح حاصل کرسکی ہے۔
پوائنٹس ٹیبل پر بھارت کیویز کو شکست دے کر پہلی پوزیشن پر براجمان ہے، پاکستان کا ٹیبل پر 4 پوائنٹس کیساتھ پانچواں نمبر ہے جبکہ افغان ٹیم 2 پوائنٹس کیساتھ دسویں نمبر پر موجود ہے۔
پاکستان کا سکواڈ:
بابر اعظم، امام الحق، عبد اللہ شفیق، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، اسامہ میر شامل ہیں۔
محمد نواز کی جگہ شاداب خان کو ٹیم میں واپس لایا گیا ہے۔
حسن علی، حارث روف اور شاہین شاہ آفریدی قومی ٹیم کا پیس اٹیک سنبھالیں گے۔
افغانستان کا سکواڈ:
رحمان اللہ گرباز،ابراہیم زدران، رحمت شاہ، حشمت اللہ شاہدی، اکرام علی خیل، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، راشد خان، مجیب الرحمان، نور احمد، نوین الحق۔