لاہور نے انٹر ڈویژن نیشنل باسکٹ بال چیمپٸین شپ جیت لی

 

 

 

 

 

لاہور نے انٹر ڈویژن نیشنل باسکٹ بال چیمپٸین شپ جیت لی

فاٸنل میں اسلام آباد کو شکست، فیصل آباد نے تیسری پوزیشن حاصل کی،

روسی ڈپلومیٹ نے انعامات تقسیم کٸے

 

اسلام آباد(رپورٹ ؛ نواز گوھر) انٹر ڈویژن نیشنل باسکٹ بال چیمپین شپ گریڈ ون کے فیصلہ کن معرکہ میں لاہور ڈویژن نے اسلام آباد کو شکست دیکر ایونٹ کا چیمپیٸن ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلی جانیوالی پانچ روزہ چیمپٸین شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی روسی سفارخانہ کے ملٹری اتاشی کرنل سرگے تیورن اوروزارت بین الصوباٸی رابطہ کے جواٸنٹ سیکرٹری فیاض الحق تھے

جبکہ اختتامی تقریب میں پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے صدر بریگیڈٸر (ر) افتخار منصور، سیکرٹری جنرل خالد بشیر، فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز بٹ، سیکرٹری جنرل اوج ظہور، پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈاٸریکٹر جنرل سعید اختر، امتیاز رفیع بٹ صدر راولپنڈی بسکٹ بال ایسوسیشن اور محمد اعظم ڈار سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھی۔

چیمپٸین شپ کے فاٸنل میں لاہور نے شاندار کھیل کی بدولت اسلام آباد کو59کے مقابلے میں 100پواٸنٹس سے شکست دی۔ لاہور کی طرف سے صفیع اللہ نے 21اور تیمور مہدی نے 14پواٸنٹس سکور کٸے

جبکہ اسلام آبادکے اشراب بٹ 25پواٸنٹس کیساتھ نمایاں رہے۔تیسری پوزیشن کے میچ میں فیصل آباد نے پشاورڈویژن کو 43-55 پواٸنٹس سے شکست دی۔ فیصل آباد کی طرف سے فہیم ستار 18اور حنان طارق نے 17پواٸنٹس سکور کٸے ۔

 

فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی زیر نگرانی پانچ روزہ چیمپٸین شپ میں ملک کے ٹاپ آٹھ ڈویژن کراچی، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی، فیصل آباد،اسلام آباد،لاہور، گوجرانوالہ نے حصہ لیا۔

اس موقع پر باسکٹ بال کھیل کیلٸے شاندار خدمات سر انجام دینے پر دین محمد، میجر (ر) اسد پرویز، پروفیسر سراج الحق، ریاض ملک، مودود جعفری، محمد یعقوب کو لاٸف ٹاٸم ایچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا

 

 

 

error: Content is protected !!