پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ہاکی کلبوں کی سکروٹنی کر نے کا فیصلہ

 

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ہاکی کلبوں کی سکروٹنی کا فیصلہ لے لیا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن ملک بھر کے تمام ڈسٹرکٹس میں ہاکی کلبوں کی بلا تمض و تخصیص سکروٹنی کا عمل سرانجام دے گی جس کے بعد ملک بھر میں پی ایچ ایف اور اسکے ملحقہ یونٹس کے منصفانہ اور غیرجانبدار الیکشن منعقد ہونگے

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے سکروٹنی کمیٹیوں کی تشکیل اور الیکشن کا شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔

سکروٹنی کا عمل سکروٹنی کمیٹی کے ہمراہ سپورٹس بورڈ اور اولمپک ایسوسی ایشن کے نمائیندگان کی معاونت سے سرانجام دیا جائے گا۔ ہاکی کلبوں کو رجسٹریشن کے لئے کمپوٹرائزیشن کے عمل سے گذارا جائیگا۔ اس سلسلہ میں ایک الیکٹرونک فارم بھی جاری کیا جائیگا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کلب سکروٹنی عمل میں متعلقہ ضلع کے کم از اکم 14 کھلاڑی بمعہ گول کیپر مکمل کٹ اور حفاظتی سامان کے ساتھ پیش ہونگے جوکہ سکروٹنی کمیٹی کے سامنے اپنا کھیل پیش کرکے اہلیت ثابت کرینگے۔

14 کھلاڑیوں کی کم از کم عمر 14 سال اور زیادہ سے زیادہ حد 30 سال مقرر کی گئی ہے تاہم 14 سے زائد کھلاڑیوں کی حد عمر 40 سال ہوسکتی ہے۔ طالبعلموں سمیت پروفیشنل کھلاڑیوں کو اپنے متعلقہ ضلع سے رجسٹریشن حاصل کرنا ہوگی۔ تاہم ایک کلب میں چار سے زائد ڈیپارٹمنٹل کھلاڑی شامل نہیں کئے جاسکیں گے۔

ہاکی کلبوں کی سکروٹنی کے عمل میں سکروٹنی کمیٹیوں کی معاونت متعلقہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرز کریں گے جبکہ سکروٹنی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے وضح کردہ اصول و ضوابط کے مطابق کی جائیگی۔

ایک ڈسٹرکٹ میں کم از از کم پانچ ہاکی کلبوں کی تعداد سے ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایا جاسکے گا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے سکروٹنی کے عمل کا آغاز رواں ماہ میں کیا جائیگا جس کی بات باقاعدہ شیڈول جلد جاری کردیا جائیگا

 

 

تعارف: News Editor