ابرار احمد اور خرم شہزاد نے این سی اے میں ری ہیب شروع کر دیا۔

ابرار احمد اور خرم شہزاد نے این سی اے میں ری ہیب شروع کر دیا۔

شاداب خاب کو پانچ ہفتے کے ری ہیب کے بعد فٹ قرار دیا گیا۔

لاہور 18 جنوری 2024:

اسپنر ابرار احمد اور دائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر خرم شہزاد نے لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ڈاکٹر سہیل سلیم کی سربراہی میں میڈیکل پینل کی نگرانی میں اپنی بحالی ( ری ہیب ) شروع کر دی ہے۔

25 سالہ ابرار جنہوں نے پاکستان کی طرف سے چھ ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں اس ماہ کے اوائل میں آسٹریلیا سے واپس آئے تھے۔ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل کینبرا میں پرائم منسٹر الیون کے خلاف فرسٹ کلاس میچ کے دوران دائیں ٹانگ میں درد کی وجہ سے انہیں میدان سے واپس آنا پڑا تھا۔
24 سالہ خرم پرتھ میں آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ کھیلنے کے بعد اسٹریس فریکچر کا شکار ہو گئے تھے ۔

آل راؤنڈر شاداب خان جنہیں قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں ٹخنے کی انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پانچ ہفتے کی بحالی ( ری ہیب ) کے بعد صحت یاب ہو گئے ہیں۔

ڈاکٹر سہیل سلیم ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ اسپورٹس سائنسز کا کہنا ہے کہ یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ شاداب خان کو یہاں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں میڈیکل ٹیم کے تحت ایک مضبوط بحالی کے پلان سے گزرنے کے بعد فٹ قرار دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابرار اور خرم بحالی ( ری ہیب ) کے لیے این سی اے میں آئے ہیں ۔ ان دونوں کھلاڑیوں کو ان کی انجری کی نوعیت کو سمجھنے کے لیے لازمی ٹیسٹ کرایا گیا۔ انہیں اب ایک پلان فراہم کیا گیا ہےجس پر وہ میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں کام کریں گے۔

 

 

error: Content is protected !!