ارسلان ایش نے ای اسپورٹس میں ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

 

پاکستان کے ای اسپورٹس چیمپئن ارسلان ایش نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے ٹیکن ورلڈ ٹور فائنلز 2023 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

 

امریکا میں ہونے والے فائنل میں ارسلان ایش نے کوریا کے چیری بیری مینگو کو 3-1 سے ہرایا۔ سی بی ایم کے نام سے پہچانے جانیوالے کورین کھلاڑی ، پاکستانی گیمر کے سامنے بے بس دکھا ئی ہے اور میچ میں خاطر خواہ کاردکرگی نہ دکھا سکے۔

خیال رہے کہ ارسلان ایش اس سے قبل چار مرتبہ EVO چیمپئن بھی رہ چکے ہیں، انہیں ٹیکن کا بہترین کھلاڑی کہا جاتا ہے۔

ارسلان ایش نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ٹرافی کیساتھ اپنی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ”ٹی ڈبلیو ٹی چیمپیئن! الحمدللہ! اللہ پاک کا شکر گزار ہوں ۔ ٹیکن 7 نے میری زندگی بدل دی اورآج بالآخر ٹرافی میرے نام ہو گئی۔

انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ یہ سفر دلچسپ اور زبردست تھا، میں آپ سب کی دعائوں، محبتوں اور حمایت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں! انکا کہنا تھا کہ آج مجھے یقین نہیں آرہا کہ میں نے یہ کیسے حاصل کر لیا ہے، میں اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں

اس نے مجھے یہ لمحہ بھی دکھایا اور میری زندگی کو خوشیوں سے بھر دیا۔ ارسلان ایش نے پوسٹ کے آخر میں ”پاکستان زندہ باد” لکھا۔

 

تعارف: News Editor