نیشنل انٹر سکولز گرلز چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے آج کھیلے جائیں گے۔

نیشنل انٹر سکولز گرلز چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے آج کھیلے جائیں گے۔

اسلام آباد (نوازگوھر) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام جاری نیشنل انٹر سکولز گرلز چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے (آج) پیر کو لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔ گزشتہ روز کھیلے گئے گرلزانڈر 15 کے مقابلوں میں حبیب سکول کراچی اور کراچی گرائمرز کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں۔

پہلے سیمی فائنل میں حبیب سکول کراچی نے اے پی ایس، فورٹ روڈ راولپنڈی کو 6 کے مقابلے میں 16 سکور سے ہراکرفائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں کراچی گرائمرز سکول نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول حیدر آباد کو 13-15 سکور سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

گرلز انڈر 17 کے مقابلوں میں سٹی سکول کراچی اور کراچی گرائمر سکول کی ٹیموں نے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔پہلے سیمی فائنل میں سٹی سکول پی اے ایف چپٹر کراچی نے شاہ لطیف گرلز کالج حیدرآباد کو 8-20 سکور سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔

دوسرے سیمی فائنل میں کراچی گرائمر سکول نےاے پی ایس سکول فورٹ روڈ راولپنڈی کو 9-14 سکور سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

 

 

error: Content is protected !!