سندھ پریمئیر لیگ جمعرات سے کراچی میں شروع ہوگی

سندھ پریمئیر لیگ جمعرات سے نیشنل اسٹیڈیم پر شروع ہوگی،

رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے بعدکراچی غازیز اور حیدرآباد بہادر کا میچ ساڑھے آٹھ بجے شب کھیلا جائے گا

 

6 ٹیموں کے ایونٹ کے دوسرے دن جمعہ کوسہ پہر تین بجے لاڑکانہ چیلنجرز اور سکھر پیٹراٹز آمنے سامنے ہونگے، اسی شب آٹھ بجے کراچی غازیز اور میرپور خاص ٹائیگرز مد مقابل ہوں گی،

ہفتہ کو سہ پہر تین بجے بینظیر آباد لالز اور حیدرآباد بہادرز کے درمیان میچ کھیلا جائیگا،2 فروری کو کوالیفائر ،4 فروری کو پہلا ایلیمینیٹر،5 فروری کو دوسرا یلیمینیٹر جبکہ 4 فروری کو فائنل اور اختتامی تقریب کا انعقاد ہوگا،

دریں اثنا لیگ کے حوالے سے آرٹس کونسل آف پاکستان میں پریس کانفرنس منعقد ہوئی، نگراں صوبائی وزیر کھیل و ثقافت ڈاکٹر سید جنید علی شاہ، نگراں صوبائی وزیر اطلاعات احمد شاہ، لیگ کے صدر عارف ملک،

سی ای اوچوہدری شہزاد اور لاڑکانہ چیلنجرز کے ہیڈ کوچ سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق نے لیگ کے حواکے سے اظہار خیال کیا، عارف ملک نے کہا کہ سندھ لیگ کیساتھ بڑے نام جڑے ہیں،

شاہد آفریدی برانڈ ایمبیسڈر ہیں، عبدالرزاق ، جاوید میانداد ، معین خان ، مصباح الحق سمیت بے شمار کرکٹرزاس کا حصہ ہیں شامل ہیں، ایس پی ایل کی ہر ٹیم میں سندھ کے پانچ، پانچ کھلاڑی ایمرجنگ کیٹیگری میں شامل کیے گئے ہیں،

نگراں صوبائی وزیر اطلاعات احمد شاہ نے کہا کہ لیگ کو سندھ حکومت بھرپور سپورٹ حاصل ہے ،اعزاز کی بات ہے کہ کراچی میزبانی کررہا ہے۔ نگراں صوبائی وزیر کھیل و ثقافت ڈآکٹر سید جنید علی شاہ نے کہا کہ ا لیگ میں لیجنڈری کرکٹرز کی موجودگی سے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی،

پاکستان کے لوگ کھیلوں سے محبت کرنے والے ہیں،ہر فیڈریشن اور ایسوسی ایشن کو اپنا سالانہ کلینڈر بھی بنانا چاہیے ،عبدالرزاق نے کہا کہ مستقبل میں ایس پی ایل کے نتائج سامنے آئیں گے۔

 

error: Content is protected !!