نیشنل انٹرسکولز گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ ؛ کراچی گرائمر سکول نے انڈر 19 اور انڈر 17 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

 

نیشنل انٹرسکولز گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں کراچی گرائمر سکول نے انڈر 19 اور انڈر 17 کا ٹائٹل جبکہ
حبیب سکول کراچی نے انڈر 15 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

اسلام آباد (نوازگوھر) نیشنل انٹرسکولز گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں کراچی گرائمر سکول نے انڈر 19 اور انڈر 17 کا ٹائٹل جبکہ حبیب سکول کراچی نے انڈر 15 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

چیمپئن شپ کے اختتام پر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین کپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کامیابی حاصل والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کیں۔ اس موقع پر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن صدر مدثر آرائیں،

نائب صدر ثمین ملک اور قائمقام سیکرٹری جنرل محمد ریاض کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ ہانگ کانگ چیلنج کپ جیتنے والی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں میں سونے کے تمغے بھی تقسیم کئے۔

گزشتہ روز لیاقت جمنازیم میں کھیلے گئے چیمپئن شپ میں گرلزانڈر 15 کے فائنل میں حبیب گرلز سکول کراچی نے کراچی گرائمر سکول کو 12- 14 سکور سے ہرا دیا۔ گرلزانڈر 17 کے فائنل میں کراچی گرائمر سکول نےسٹی سکول پی اے ایف چپٹر کراچی کو 15-18 سکور سے ہرا دیا۔

گرلزانڈر 19 کے فائنل میں کراچی گرائمر سکول نے دانش سکول وہاڑی کو 9-18 سکور سے ہرا دیا۔
گرلز انڈر 15 کی تیسری پوزیشن کے میچ میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول حیدر آباد نے اے پی ایس فورٹ روڈ،

راولپنڈی کو 8 کے مقابلے میں 9 سکور سے ہرا دیا۔ گرلز انڈر 17 کی تیسری پوزیشن کے میچ میں اے پی ایس فورٹ روڈ، راولپنڈی نے گورنمنٹ شاہ لطیف گرلزکالج حیدرآباد کو 8-18 سکور سے ہرا دیا۔

گرلز انڈر 19 کی تیسری پوزیشن کے میچ میں سٹی سکول، پی اے ایف چپٹر، کراچی نے حبیب سکول کراچی کو 9 کےمقابلے 12 سکور سے ہرا دیا۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 20 ٹیموں نے حصہ لیا۔

 

 

error: Content is protected !!