صدر پی ایچ ایف میر طارق حسین بگٹی سے صدر پاکستان فٹبال فیڈریشن ہارون ملک کی ملاقات

 

کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لئے ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کو یقینی بنانے کے اقدامات پر اتفاق،

صدر پی ایچ ایف میر طارق حسین بگٹی سے صدر پاکستان فٹبال فیڈریشن ہارون ملک کی ملاقات

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سربراہ میرطارق حسین بگٹی اور صدر پاکستان فٹ بال فیڈریشن ہارون ملک نے اس ملاقات میں کھلاڑیوں کی سائنٹفک کوچنگ، ٹریننگ اور غذائی ضروریات کے حوالہ سے معلومات کا تبادلہ کیا۔

ہائی پرفارمنس ٹریننگ کے لوازمات سمیت کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے حوالہ سے اقدامات لینے پر بھی باہمی تبادلہ خیالات کیا گیا۔

مالاقات میں سربراہان سپورٹس فیڈریشنز نے ڈیپارٹمنٹل کھلاڑیوں کے حوالہ ڈیپارٹمنٹل سپورٹس ڈیپارٹمنٹس کے کردار اور انکی فیڈریشن لیول پر الحاق کے لئے مشروط شقوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے اقدامات پر عملدرآمد کرانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر کوآرڈینیٹر صدر پی ایچ ایف سید امین اور ریحان منیر ملک ایڈوائزر ٹو پریذیڈنٹ پی ایف ایف بھی موجود تھے

 

 

تعارف: News Editor