برسبین ٹیسٹ ؛ویسٹ انڈیز نے 21 سال بعد آسٹریلیا کو ٹیسٹ میچ میں شکست دے دی

 ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو دوسرے ٹیسٹ میں 8 رنز سے ہرا دیا ہے،

ویسٹ انڈیز نے 21 سال بعد آسٹریلیا کو ٹیسٹ میچ میں شکست دی ہے۔

برسبین میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلوی ٹیم 216 رنز کے تعاقب میں 207 رنز پر ڈھیر ہوگئی،

سٹیو اسمتھ 91 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، شمار جوزف کا تباہ کن سپیل رہا انہوں نے 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے برسبین میں کھیلے گئے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 8 رنز سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیت کے لیے دیے گئے 215 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میزبان آسٹریلیا کی پوری ٹیم صرف 207 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ اسٹیو اسمتھ نے نا قابل شکست 91 رنز اسکور کیے اس کے علاوہ کوئی کینگرو بیٹر کریز پر نہ ٹک سکا۔

یہ ویسٹ انڈیز کی آسٹریلیا کے خلاف 27 سال بعد کسی ٹیسٹ میچ میں پہلی فتح ہے۔ جس کا سہرا کیربیئن بولر شمر جوزف کو جاتا ہے جنہوں نے دوسری اننگ میں 7 کینگروز بلے بازوں کی وکٹیں لے کر اپنی ٹیم کو میچ جتوایا۔

جوزف نے پہلی اننگ میں دو جب کہ میچ میں مجموعی طور پر 9 وکٹیں حاصل کیں جب کہ سیریز میں ان کی وکٹوں کی مجموعی تعداد 13 رہی۔

 

error: Content is protected !!