محمد وسیم کی ناقابل شکست 87 رنز سے ایم آئی ایمریٹس کو ابوظبی پر فتح حاصل
ابوظبی (نوازگوھر) محمد وسیم کی شاندار اننگز کی بدولت ابوظبی نائٹ رائیڈرز کو آئی ایل ٹی 20 سیزن 20 کے 12ویں میچ میں مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنانے کے باوجود 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
متحدہ عرب امارات کی قومی ٹیم کے کپتان نے زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں تماشائیوں کو محظوظ کیا جس میں آٹھ چوکے اور تین چھکے شامل تھے جس کی بدولت ایم آئی ایمریٹس نے 19 اوورز میں ہدف حاصل کرلیا۔
27 سالہ وسیم نے اوپننگ بلے باز کوشل پریرا کے ساتھ ملکر بڑے ہدف کے تعاقب میں تیزی پیدا کی اور پریرا نے ڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 2 میں 22 پر تیز ترین 50 بنائی
مڈل میں ان کی کوشش نے 9.5 اوورز میں 110 رنز کی مضبوط شراکت قائم کی جسے آخرکار ڈیوڈ ولی نے توڑ دیا
وسیم نے اگلے اوورز میں عمدہ باؤنڈری لگا کر اپنی متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
اگرچہ انہوں نے 17 ویں اوور میں پورن (19 گیندوں پر 33) کو علی خان کے ہاتھوں کھودیا تاہم وسیم نے ٹم ڈیوڈ (10) کے ساتھ ملکر اپنی ٹیم کو پانچ میچز میں اس سیزن میں چوتھی فتح دلانے میں مدد کی۔
ایم آئی ایمریٹس کے محمد وسیم کو کھیل کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اس فتح کے بعد آئی ایم ایمریٹس پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر آگئی ہے۔