فائیو سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ ; پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دیدی۔

 

ایف آئی ایچ فائیو سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو یکطرفہ مقابلہ میں 3-11 گول سے شکست دیدی۔ کپتان رانا عبدالوحید اشرف نے ہیٹ ٹرک سمیت پانچ گول سکور کئے

تفصیلات کے مطابق عمان کے شہر مسقط میں جاری ایف آئی ایچ فائیو سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان نے 9ویں تا 12ویں رینکنگ میچ میں آسٹریلیا کو تین کے مقابلہ میں گیارہ گول سے شکست دیدی۔

پاکستان کی جانب سے کپتان عبدالوحید اشرف نے ہیٹ ٹرک سمیت پانچ گول سکور کئے جبکہ غضنفر علی نے دو گول، زکریا حیات نے دو گول، مرتضی یعقوب اور ارشد لیاقت نے ایک، ایک گول سکور کیا۔

پاکستان ہاکی ٹیم مینجمنٹ میں ہیڈ کوچ اولمپیئن شکیل عباسی، مینجر دلاور حسین شامل ہیں جبکہ وقاص محمود بطور فزیوتھراپسٹ اور جنید اختر بطور ویڈیو آپریٹر ٹیم کے ساتھ موجود ہیں۔

پاکستان ایونٹ میں 9ویں اور 10ویں پوزیشن کا میچ کل 31 جنوری پاکستانی وقت کے مطابق 13:40 بجے سوئیٹزرلینڈ اور نیوزی لینڈ میچ کی ونر ٹیم کے مدمقابل کھیلے گا۔

 

 

تعارف: News Editor