پی ایس ایل 9؛ لاہور قلندرز کی پہلی کامیابی ؛ اسلام آباد یونائیٹڈ کو 17 رنز سے شکست

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 9 میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 17 رنز سے شکست دے کر رواں سیزن میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے پی ایس ایل سیزن 9 کے 23ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تاہم لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے۔

163 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم 19 ویں اوور میں 145 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، فہیم اشرف 41 رنز کیساتھ نمایاں رہے، اعظم خان نے 29، نسیم شاہ نے 27 ،کولن مونرو نے 15 رنز بنائے جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکا۔

لاہور قلندرز کی جانب سے زمان خان نے 4، شاہین شاہ آفریدی نے 2 جبکہ ڈیوڈ ویزے، جہانداد خان اور احسن حفیظ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

قبل ازیں پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے۔وین ڈرڈوسن 64 اور شاہین آفریدی 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔ اس کے علاوہ صاحبزادہ فرحان 2، فخر زمان 10،شائے ہوپ 6،

سکندر رضا 4 اور احسن حفیظ 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ڈیوڈ ویزا 24 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رومان رئیس نے 2، نسیم شاہ، حنین، عماد اور شاداب نے ایک ایک وکٹ لی۔

دونوں ٹیمیں رواں ٹورنامنٹ میں اپنے 8، 8 میچ کھیل چکی ہیں جس میں دونوں ٹیموں کا ایک، ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

کراچی کنگزکی کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےخلاف فتح کے بعد لاہور قلندرزپلےآف سے باہر ہوگئی ہے۔ ملتان سلطانز پہلے ہی پلے آف کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے۔

پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو ملتان سلطانز 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے،پشاور اور کوئٹہ 9،9 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہے۔اسلام آباد کا چوتھا نمبر ہے۔ کراچی 6 پوائنٹس کے پانچویں اور لاہور قلندرز کا آخری نمبر ہے۔

لاہور قلندرز کی پلیئنگ الیون ; فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، راسی وینڈر ڈوسن، شائے ہوپ، سکندر رضا، احسن حفیظ بھٹی، ڈیوڈ وائس، جہانداد خان، شاہین شاہ آفریدی( کپتان)، طیب عباس، زمان خان لاہور قلندرز کی پلیئنگ الیون میں شامل تھے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی پلیئنگ الیون ;  ایلکس ہیلز، کولن منرو، سلمان علی آغا، شاداب خان(کپتان)، اعظم خان، جورڈن کاکس، فہیم اشرف، حنین شاہ، نسیم شاہ اور رومان رئیس اسلام آباد یونائیٹڈ کی پلیئنگ الیون کا حصہ تھے

error: Content is protected !!