سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ملائشیا کے ڈراز کا اعلان کردیا گیا

سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ملائشیا کے ڈراز کا اعلان کردیا گیا

سلطان اذلان شاہ کپ کا 30واں ایڈیشن 4 تا 11 مئی ملائشیا میں کھیلا جائیگا

 اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے ڈراز کا علان کردیا گیا، پاکستان کا پہلا ٹاکرا ملائیشیا سے ہو گا۔

ایونٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گی، نیوزی لینڈ کوریا، ملائشیا، جاپان، پاکستان اور کینیڈا شامل ہیں، پاکستان اپنا پہلا میچ 4 مئی کو ملائشیا کے خلاف کھیلے گا،

پاکستان دوسرا میچ 5 مئی کو کوریا کے مدمقابل کھیلے گا، پاکستان جاپان میچ 7 مئی کو کھیلا جائیگا، کینیڈا کے خلاف پاکستان 8 مئی کو میدان میں اترے گا،

پاکستان پول کا آخری میچ نیوزی لینڈ کے خلاف 10 مئی کو کھیلے گا، پاکستان نے سابقہ ایونٹ میں براؤنز میڈل حاصل کیا تھا

اذلان شاہ کپ کا 30واں ایڈیشن 4 مئی سے شروع ہو کر 11مئی تک ملائیشیا میں کھیلا جائےگا، ایونٹ میں پاکستان، نیوزی لینڈ، کوریا، ملائیشیا، جاپان اور کینیڈا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

پاکستان اپنا پہلا میچ 4 مئی کو میزبان ملائیشیا کے خلاف کھیلےگا، قومی ٹیم 5 مئی کو کوریا،7 مئی کو جاپان اور 8 مئی کوکینیڈا کے ساتھ پنجہ آزمائی کرے گی۔

پاکستان ہاکی ٹیم اپنا آخری میچ نیوزی لینڈ کے خلاف 10 مئی کو کھیلے گی، ایونٹ کی 2 ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 11مئی کو کھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!