کراچی میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ؛ آر سی اے صدر ندیم عمر

ندیم عمر صدر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی سے نیشنل انڈر 16 کرکٹ ٹورنامنٹ کی چمپئن کراچی ریجن کے کوچ محتشم علی کپتان حظیفہ احسان

نیشنل انڈر 13 کرکٹ چمپئن شپ کی رنر اپ ٹیم کے کوچ عبدالسعد کپتان ایش ملک نے ار سی اے کے سیکریٹیریٹ میں ملاقات کی

اس موقع پر ندیم عمر نے دونوں ٹیموں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کراچی کے لئے بہت خو شی کی بات ہے اس سیزن کے تمام نیشنل ٹورنامنٹس کی ونرز اور رنر اپ کراچی کی ٹیمیں رہی ہیں

جن میں قائد اعظم ٹرافی چمپئن، نیشنل ون ڈے کپ رنر اپ نیشنل ٹی 20 چمپئن انڈر 19 تین روزہ رنر اپ انڈر 19 ون ڈے چمپئن نیشنل انڈر 16 ٹورسٹ چمپئن نیشنل انڈر 13 ٹورنامنٹ کی رنر اپ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے

کراچی میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اور کراچی کے کھلاڑیوں نے اپنے شاندار کھیل سے یہ ثابت کیا ہے صدر ندیم عمر نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے امید کر تا ہوں کے وہ کراچی کے کھلاڑیوں کے ساتھ نا انصافی نہیں ہونے دینگے

کراچی کے کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ امپائرز ریفری اور اسکورر کے ساتھ بھی نا انصافی نہیں ہونے دینگے اور امید کرتا ہوں چئیرمین محسن نقوی کی قیادت میں پاکستان کی کرکٹ ترقی کرے گی

انھوں تمام زونل آفیشلز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کی ٹیموں کی کامیابیوں میں کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ آپ زونل آفیشلز کا بہت اہم کردار ہے آخر میں ندیم عمر نے دونوں ٹیموں کو کیش انعام دینے کا اعلان کیا

جو ایک پروقار تقریب میں دیئے جائینگے اس موقع پر دونوں ٹیموں کے کوچز اور کپتانوں ندیم عمر کی حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا

error: Content is protected !!