انگلینڈ 2019 کا ورلڈ کپ میری وجہ سے جیتا ؛ امپائر ماریس ایراسمس

ریٹائرمنٹ کے بعد امپائر ماریس ایراسمس کا ضمیر جاگ اٹھا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے تسلیم کیا کہ میری غلطی کی وجہ سے انگلینڈ کو 2019 کا ورلڈ کپ جیتنے کا موقع ملا،ماریس ایراسمس نے کہا کہ یہ ایک ایساوائٹ بال میچ ہے جسے میں کبھی نہیں بھول پاؤں گا۔

انگلش ٹیم کو فتح کیلئے 3 بالز پر 9 رنز درکار تھے، بین اسٹوکس اور عادل رشید نے دوسرارن لینا چاہا مگر فیلڈر کو تھروکرتا دیکھ کر اسٹوکس نے فل ڈائیو لگائی جس پر گیندان کے بیٹ سے ٹکراتی ہوئی باؤنڈری پار کر گئی، جس پر میزبان سائیڈ کو 6 رنز دیے گئے مگر بعد میں معلوم ہوا کہ یہ 5 رنز ہونا چاہئیں تھے۔

بیٹرز نے دوسرے رن کیلئے ایک دوسرے کو کراس ہی نہیں کیا تھا، ماریس ایراسمس اس وقت فیلڈ میں کمار دھر ما سینا کے ساتھ موجود جبکہ تھرڈ امپائر روڈ ٹکر تھے،تینوں اس پر متفق تھے کہ یہ 6 رنز ہیں۔

ماریس ایراسمس نے کہا کہ اگلے روز ہوٹل میں مجھے دھرما سینا نے کہا کہ آپ نے دیکھا کہ ہم نے کتنی بڑی غلطی کی، تب مجھے اس بارے میں معلوم ہوا، اس سے زیادہ مجھے اس بات کا افسوس ہے کہ میں نے اس میچ میں روس ٹیلر کو غلط آؤٹ دیا۔
میں نے پورے ورلڈ کپ میں کوئی غلطی نہیں کی تھی مگر آخرمیں ٹیلر کو آؤٹ دے بیٹھا، وہ اپنی ٹیم کے بہترین کھلاڑی اور بڑی انگز کھیل سکتے تھے۔ ماریس ایراسمس نے مزید کہا کہ میں نے اپنے کیریئر میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو سب سے زیادہ خوش اخلاق پایا۔
سری لنکا میں گرمی اور ٹرنگ پیجز کی وجہ سے امپائر نگ بہت مشکل تھی، جیمز اینڈرسن کو کوئی بات سمجھانا آسان نہیں تھا، بحث سے بچنے کیلئے میں انھیں مختصر جواب دیتا۔

یاد رہے ماریس ایراسمس نے گذشتہ ماہ کرائسٹ چرچ میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ کے ساتھ امپائرنگ کیریئر کا اختتام کیا، انھوں نےمجموعی طور پر 83 ٹیسٹ میچز میں فرائض نبھائے

error: Content is protected !!