پاکستان سمیت دنیا بھر میں کھیلوں کا عالمی دن 6 اپریل کو منایا جائے گا۔

پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کھیلوں کا عالمی دن 6 اپریل کو منایا جائے گا۔

اسپورٹس جرنلسٹ نثاراحمد

اس دن کو منانے کا مقصد کھیلوں کے اہم کردار کو اجاگر کرنا ہے کھیل تمام ثقافتوں میں خیر سگالی صحت مندانہ مقابلہ اور تعاون کے حصول کا ایک مثبت طریقہ ہے

کھیلوں کا عالمی دن صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینے کی اہمیت کو بھی اجاگر کرنا ہے کھیل ہماری زندگی میں بہت اہمیت رکھتے ہیں یہ ورزش کا ایک بہترین ذریعہ ہے

جس سے انسان کو صحت کے حوالے سے اس دن کو خاص اہمیت حاصل اور اس دن کو برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے صدیوں سے کھیل ثقافتی ،

جغرافیائی اور معاشرتی حدود سے بالاتر ہوکر انسانی تہذیب کا حصہ رہا ہے جن سے دماغی اور جسمانی حرکت کو ایک قسم کا توانائی اور سکون دیتا ہے ایک طرف کھیل زمانہ قدیم سے لے کر عہد جدید تک لوگوں کے لیے لطف اندوزی کا اہم ذریعہ ہے

اور دوسری طرف معاشروں کی تشکیل کے ساتھ جسمانی تندرستی کا راز ہے مختلف کھیلوں میں باقاعدگی سے مشغول رہنا انسان کو مختلف دائمی بیماریوں سے بچاتا ہے۔کھیل مجموعی طور پر انسان کے شخصیت کو نکھار پیدا کرتا ہے

اور کھیل ہی کی بدولت انسان میں خود اعتمادی اور اور سماجی میل جول کا واحد راستہ اور کردار سازی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں پھر وہ انسان معاشرے میں ایک مثبت کردار بن کر سامنے آتا ہے

اور خصوصاً بلوچستان میں کھیلوں کے حوالے سے نوجوانوں میں رحجان بڑھا ہے جس سے صوبہ بلوچستان سے مختلف کھیلوں سے نئے ٹیلنٹ سامنے آئے اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے بے شمار سٹار کھلاڑی قومی سطح پر کرکٹ ،

فٹبال سمیت دیگر کھیلوں میں اپنے جوہر دیکھا چکے ہیں اور بلوچستان میں مذید کھیلوں کے حوالے حکومتی سطح پر ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ہم امید کرتے ہیں

کہ آنے والے سالوں میں حکومت بلوچستان اور محکمہ کھیل اس پر مزید کام کرنے کے ساتھ اور وسعت دے کر نوجوانوں کی صلاحیتوں کو سامنے لانے میں اہم کردار ادا کرتی رہے گی

حکومت سمیت مختلف کمپنیوں اور فیڈریشنوں کی ذمہ داری ہے وہ بلوچستان میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے میں اپنا بھرپور کردار اور پائیدار انداز سے کھیلوں کے مسائل پر توجہ دیں

تاکہ بلوچستان میں ہر سطح پر کھیلوں کی سرپرستی ہوسکے اور نوجوان نسل کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے بھرپور مواقع میسر آئیں اور وہ صحت مندانہ سرگرمیوں میں حصہ لیکر مثبت کاموں میں اپنی توانائی خرچ کریں

کھیلوں کے عالمی دن کے مناسبت سے بلوچستان میں تمام کھیل عدم توجہی کا شکار ہیں صوبے میں مذید کھیلوں کی سرپرستی میں اور دلچسپی لینے کی اشد ضرورت ہے تاکہ بلوچستان میں کھیلوں کے حوالے سے مزید بہتری آسکیں

error: Content is protected !!