نیشنل چیلنج کپ 2023 کا فائنل راﺅنڈ یکم مئی سے لاہور میں شروع ہوگا

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل چیلنج کپ 2023 کا فائنل راﺅنڈ یکم سے 12مئی تک لاہور میں ہوگا،

7گروپس سے سرفہرست 2،2 اور تیسری پوزیشن پر بہترین کارکردگی دکھانے والی 2 ٹیموں سمیت مجموعی طور پر 16ٹرافی کیلئے جنگ لڑیں گی،

ان میں کے آر ایل، پاکستان آرمی، پاکستان ایئر فورس، پاکستان نیوی،ڈبلیو ایس ٹی سی، اوٹو کرین، ایس اے فارمز، واپڈا،ایس اے گارڈنز،ہائیر ایجوکیشن کمیشن،پی اے سی اے،نمسو،ایشیا گھی ملز،

پاکستان ریلوے،پاکستان پولیس اور ماشا یونائیٹڈ شامل ہیں،تمام ٹیموں کو ایونٹ کی تفصیلات سے مطلع کرتے ہوئے دعوت نامے بھجوا دیئے گئے ہیں، ان کی جانب سے شرکت کی تصدیق ہونے پر ڈراز اور شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔

error: Content is protected !!