پی سی بی کا گراس روٹ لیول پر کرکٹ کو فروغ دینا قابل ستائش اقدام ہے ؛ سید نجمی عالم

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا گراس روٹ لیول پر کرکٹ کو فروغ دینا قابل ستائش اقدام ہے :

سید نجمی عالم

کرکٹ کے فروغ کیلئے ہماری کوششیں جاری رہے گی ؛ تابش جاوید

کر اچی کے پانچ گراؤنڈ ہمیں واپس کئے جائیں ؛خالد نفیس

انٹر کالج رمضان T-20 کپ کی اختتامی تقریب سے مقرر ین کا خطاب

"گورنمنٹ جناح کالج نے فائنل جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ "

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا گراس روٹ لیول پر کرکٹ کو فروغ دینا قابل ستائش اقدام ہے  اس اقدام سے یقیناً ماضی کے اسٹارز کی طرح مستقبل کے اسٹارز جنم لیں گے

ان خیالات کا اظہار سید نجمی عالم مشیر برائے وزیر اعلیٰ سندھ نے عید گاہ گراؤنڈ ناظم آباد پر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے تعاون سے منعقد کردہ انٹر کالج رمضان T-20 کپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو مراعات پی سی بی کی جانب سے ان نوجوان کھلاڑیوں کو دی گئی ہیں وہ قابل تعریف ہیں انہوں نے ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کو اور خاص طور پر ٹورنامنٹ کمیٹی کو ا تنے اچھے انداز میں ٹورنامنٹ کرانے پر مبارک باد

دیتے ہوئے کہا انشاءاللہ بہت جلد نا صرف وہ گراؤنڈز جن کو کے ایم سی نے ریجنل کرکٹ ایسو سی ایشن سے واپس لے لئے بلکہ دیگر گراؤنڈز بھی ایسوسی ایشن کو واپس دلوائے جائینگے ۔

قبل ازیں تابش جاوید سینئر نائب صدر آرسی اے کے نے مہمان خصوصی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہماری ایسوسی ایشن کراچی میں کرکٹ کے فروغ کیلئے بہتر انداز میں کام کرتی رہے گی۔

اس موقع پر خالد نفیس چیئرمین ٹورنامنٹ کمیٹی نے گراونڈز کے بارے ایسوسی ایشن کی مشکلات سے آگاہ کیا

اور بتایا کہ ہمارے پانچ گراونڈز کے ایم سی نے ہم سے واپس لے لئے اور ان گراؤنڈز کو پروفیشنل انداز میں چلایا جارہا ہے جن پر کراچی کے کھلاڑیوں کا حق ہے وہ ہمیں واپس دلوائے جائیں تاکہ کلب کرکٹ کو بہتر انداز میں چلایا جاسکے۔

اس موقع پر راحت علی شاہ کوآرڈینیٹر نے ٹورنامنٹ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ اس موقع پر سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

قبل ازیں کھیلے گئے فائنل میچ میں گورنمنٹ جناح کالج نے گورنمنٹ کالج 36 بی لانڈھی نمبر چار کو تین وکٹوں سے ہرا کر چیمپین بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

گورنمنٹ کالج 36 بی لانڈھی نمبر چار پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 75 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ نعیم گل، محمد احد علی، نادر شاہ اور محمد داؤد خان نے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

جواب میں گورنمنٹ جناح کالج نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 76 رنز بنا لئے۔کاشان فہیم نے 25 رنز بنائے۔ سیف اللہ نے 3 جبکہ

حسن علی خان نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ اخر میں مہمان خصوصی سید نجمی عالم نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ ونر ٹرافی اور 5 لاکھ روپے جناح کالج کے کپتان رضوان خان ،

رنر ٹرافی اور دو لاکھ 50 ہزار روپے گورنمنٹ کالج 36 بی لانڈھی کے کپتان احد علی نے حاصل کی۔ پلیئر آف دی فائنل کا بہترین بالر ایوارڈ جناح کالج کے نعیم گل،

بہترین بلے باز ایوارڈ گورنمنٹ کالج فار مین کے غازی غوری، پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ گورنمنٹ نیشنل کالج کے عبدل رافع کو دیا گیا۔

جبکہ مہمان خصوصی سید نجمی عالم کو خصوصی شیلڈ چیرمین ٹورنامنٹ کمیٹی خالد نفیس اور صدر تقریب تابش جاوید کو ٹورنامنٹ سیکرٹری توصیف صدیقی نے شیلڈ پیش کی۔ خالد نفیس،توصیف صدیقی،

راحت علی شاہ کوآرڈینیٹر ،عارف وحید اور نوید الامین ممبران ٹورنامنٹ کمیٹی کو شیلڈ دی گئیں۔ اس موقع پر ظفر احمد ، محمداحمدنقوی، افضل قریشی، ایس اے فہیم، افضل شیری، طارق حفیظ،ڈاکٹر عارف حفیظ، جاوید اقبال اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔

error: Content is protected !!