پاکستان ہاکی فیڈریشن نے رولنٹ اولٹمنز کو قومی ہاکی ٹیم کا کوچ مقرر کردیا

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کرتے ہوئے رولنٹ اولٹمنز کو قومی ہاکی ٹیم کا کوچ مقرر کردیا ہے۔ 

 ہالینڈ کے کوچ دو انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کے لیے ٹیم کی کوچنگ کریں گے۔

ڈچ کوچ رولنٹ اولٹمنز کو قومی ہاکی ٹیم کا کوچ مقرر کردیا گیا، پاکستان ہاکی فیڈریشن کا رولنٹ اولٹمنز کیساتھ دو انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کیلئے معاہدہ ہوا، رولنٹ اولٹمنز اذلان شاہ اور نیشن کپ کیلئے دستیاب ہوں گے۔

غیر ملکی کوچ 22 اپریل سے اسلام آباد میں قومی ہاکی کیمپ کو جوائن کریں گے۔ ہاکی فیڈریشن نے ذیشان اشرف، عثمان شیخ اور آصف احمد کو اسسٹنٹ کوچ مقرر کر دیا ہے۔

غلام جیلانی گول کیپنگ کوچ، شاہد فقیر فزیکل ٹرینر اور ڈاکٹر اسد عباس ٹیم ڈاکٹر تعینات کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اذلان شاہ ہاکی کپ کا تربیتی کیمپ 16 اپریل کو اسلام آباد میں شروع ہو گا، ہاکی فیڈریشن نے تربیتی کیمپ کیلئے 57 کھلاڑیوں کا اعلان کر رکھا ہے، اذلان شاہ ہاکی کپ 4 سے 11 مئی تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!