پاکستان اور نیوزی لینڈ کا دوسرا ٹی 20 میچ کل پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا.

میچ شام ساڑھے سات بجے شروع ہو گا ، سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا ، پاکستانی ٹیم مایہ ناز بیٹر بابر اعظم کی زیر قیادت میدان میں اترے گی ، نیوزی لینڈ کی ٹیم کو مائیکل بریسویل لیڈ کریں گے

پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں پلڑا بھاری ہے ، اعداد و شمار کے مطابق دونوں ٹیمیں اب تک 40 میچ کھیل چکی ہیں، 21 میں پاکستان فاتح رہا جبکہ 17 میچ نیوزی لینڈ نے جیتے، دو میچ بے نتیجہ رہے ۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا میچ 21 اپریل کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ واضح رہے کہ سیریز کے آخری دو میچ بالترتیب 25 اور 27 اپریل کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے ۔

error: Content is protected !!