آل پاکستان جہانگیر خان پی ایس اے سیٹلائیٹ اسکواش ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا۔

پاکستان نیوی ، پاکستان آرمی اور KP اسکواش نے جہانگیر خان PSA سیٹلائٹ سیریز کے فائنل جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

فائنل میں پنجاب کے اشعر بٹ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پیٹرن پاکستان نیوی اسکواش کموڈور توقیر احمد خواجہ نے کھلاڑیوں میں انعامات کیے

کراچی ( اسپورٹس رہورٹر ) فرینڈز آف پاکستان اسکواش کے زیر اہتمام آل پاکستان جہانگیر خان پی ایس اے سیٹلائیٹ اسکواش ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا۔

پاکستان نیوی روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس پر کھیلے گئے مینز فائنل میں پاکستان آرمی کے صدام الحق نے پنجاب کے اشعر بٹ کو تین ایک گیم سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

صدام کی جیت کا اسکور گیارہ پانچ، چھ گیارہ، گیارہ چھ اور گیارہ چار رہا۔ بوائز انڈر تھرٹین کے فائنل میں پاکستان نیوی کے حذیفہ شاہد نے صرف سولہ منٹ میں سندھ کے راحیل مسیح کو اسٹریٹ گیمز میں تین صفر سے آؤٹ کلاس کیا۔

حذیفہ کی جیت کا اسکور گیارہ دو، گیارہ ایک اور گیارہ چار رہا۔ گرلز انڈر ففٹین کے فائنل میں سحرش علی نے سندھ کی دامیا خان کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ سحرش نے گیارہ دو، گیارہ پانچ اور تیرہ پانچ کے اسکور سے ٹرافی جیتی۔

مہمان خصوصی پاکستان نیوی اسکواش کے سرپرست کموڈور توقیر احمد خواجہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ توقیر احمد خواجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نیوی باصلاحیت کھلاڑیوں کی سرپرستی کرتا رہے گا۔

پاکستان نیوی کے حذیفہ شاہد کے آسٹریلین جونیئرز اسکواش چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی پیش کرکے نیوی اور پاکستان کا نام روشن کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ ماہ پاکستان نیوی سی این ایس انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کی میزبانی کرنے جا رہا ہے جس کی انعامی رقم بیس ہزار ڈالر رکھی گئی ہے۔

ٹورنامنٹ میں دنیا بھر سے نامور کھلاڑی شرکت کریں گے۔ اس موقع پر ٹورنامنٹ کے ٹیکنیکل ڈائریکٹر نوید عالم اور دیگر بھی موجود تھے۔

error: Content is protected !!