صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھرکی زیر صدارت پنجاب کے تمام سپورٹس کمپلیکس، سٹیڈیمز اور سہولیات کے گرد سایہ دار درخت لگا نے کے حوالے سے اہم اجلاس
پنجاب میں تمام سپورٹس سہولیات کے اردگرد سایہ دار درخت لگائے جائیں گے، وزیرکھیل پنجاب
سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب پارکس میں سپورٹس کی سہولیات مہیا کرنے کو تیار ہے،پی ایچ اے خواتین کی پنک گیمز کی تشہیر میں تعاون کرے گا، فیصل ایوب کھوکھر
اجلاس میں سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال،ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال اور ڈی جی پی ایچ اے طاہر وٹو کی بھی شرکت
لاہور 23 اپریل 2024ء۔ صوبائی وزیر کھیل وامورنوجوانان پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھرکی زیر صدارت پنجاب کے تمام سپورٹس کمپلیکس، سٹیڈیمز اور سہولیات کے گرد سایہ دار درخت لگا نے کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا ہے،
اجلاس میں سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال،ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال اور ڈی جی پی ایچ اے طاہر وٹو نے بھی شرکت کی ہے،
صوبائی وزیر کھیل وامورنوجوانان پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے اس موقع پر کہا ہے کہ پنجاب میں تمام سپورٹس سہولیات کے اردگرد سایہ دار درخت لگائے جائیں گے،
سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب پارکس میں سپورٹس کی سہولیات مہیا کرنے کو تیار ہے،پی ایچ اے خواتین کی پنک گیمز کی تشہیر میں تعاون کرے گا،
ان اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پی ایچ اے اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے افسران پر مشتمل کمیٹی بنادی گئی ہے،کمیٹی کے اراکین تمام کھیلوں کے مقامات اور پارکوں کا دورہ کریں گے تاکہ مستقبل کے لائحہ عمل کے لیے فزیبلٹی تیار کی جا سکے۔