آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان کے تین روزہ دورے پر آج رات اسلام آباد پہنچے گی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان کے تین روزہ دورے پر آج رات اسلام آباد پہنچے گی
..اصغر علی مبارک ….

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان کے تین روزہ دورے پر آج رات اسلام آباد پہنچ رہی ہے
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی اپنے اس تین روزہ دورے میں اسلام آباد کے علاوہ ایبٹ آباد اور لاہور جائے گی۔

ٹی ٹوئنی ورلڈ کپ ٹرافی ، ہفتے کے روز شام ساڑھے چار بجے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور جائے گی۔ اسی روز ٹرافی پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے موقع پر قذافی اسٹیڈیم میں موجود رہے گی۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اس سال 2 سے29 جون تک امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں منعقد ہوگا۔خیال رہے کہ رواں سال ہونے والا آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ اس فارمیٹ کا نواں ٹورنامنٹ ہوگا جس کی میزبانی ویسٹ انڈیز اور امریکا کریں گے۔ یہ میگا ایونٹ یکم جون سے 29 جون تک کھیلا جائے گا۔

ویسٹ انڈیز 6 اور امریکا کے 3 مقامات پر ٹورنامنٹ کے 55 میچز کھیلے جائیں گے۔ورلڈکپ کا افتتاحی میچ امریکا اور کینیڈا کے درمیان ہوگا۔۔

اس ایونٹ میں 20 ٹیموں شامل ہوں گی جنہیں 5، 5 ٹیموں کے چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر گروپ سے ٹاپ 2 سپر 8 کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

اس کے بعد 4، 4 ٹیموں کے 2 گروپس میں سے ٹاپ 2،2 ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی۔
پاکستان اور بھارت کو ٹی ٹوئنٹی و رلڈکپ کے ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے۔

گروپ اے; پاکستان، بھارت ،ا ئیرلینڈ، امریکا،کینیڈا

گروپ بی; انگلینڈ آسٹریلیا، نمیبیا، اسکاٹ لینڈ ، اومان

گروپ سی; نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، افغانستان، یوگینڈا، پاپوا نیو گنی

گروپ ڈی; جنوبی افریقا، سری لنکا، بنگلادیش،نیدرلینڈز، نیپال

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچز یکم جون سے 18 جون تک ہوں گے، سپر 8 مرحلہ 19 سے 24 جون تک کھیلا جائے گا۔
سیمی فائنلز 26 اور 27 جون کو ہوں گے ، جبکہ فائنل 29 جون کو بارباڈوس میں ہوگا۔

پاکستان کے میچز کا شیڈول;
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ میں پاکستان پہلا میچ 6 جون کو امریکا کے خلاف کھیلا گا۔ ورلڈ کپ میں پاک ، بھارت میچ 9 جون کو نیو یارک میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان گروپ کا تیسرا میچ 11 جون کو کینیڈا اور چوتھا میچ آئرلینڈ کے خلاف 16 جون کو کھیلے گا۔

2010 کے بعد یہ پہلا موقع ہو گا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ویسٹ انڈیز میں منعقد کیا جائے گا۔ دوسری طرف امریکا ورلڈ کپ جتنا بڑا ایونٹ کی پہلی بار میزبانی کرے گا۔

واضح رہے کہ انگلینڈ ٹورنامنٹ کا دفاعی چیمپئن ہے، جس نے 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان کو شکست دی تھی۔

error: Content is protected !!