پاکستان , نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ آج شیڈول ,
رضوان اور عرفان انجرڈ, عماد وسیم, محمد عامر کی واپسی
..اصغر علی مبارک ….
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے قومی ٹیم میں چار تبدیلیوں کا امکان , محمد رضوان اور عرفان نیازی انجری کی وجہ سے سیریز کے بقیہ میچوں سے باہر ہو چکے ہیں
عماد وسیم اور محمد عامر کی فائنل الیون میں واپسی متوقع ہے۔ کھلاڑیوں کے ورک لوڈ میں کمی اور دیگرکو آزمانے کے لیے اسپنر ابرار احمد اور فاسٹ باؤلر عباس آفریدی کو آرام کرائے جانے کا امکان ہے۔
سیریز کے چوتھے میچ میں فخر زمان کو عرفان نیازی جبکہ محمد رضوان کی جگہ نوجوان حسیب اللہ کو فائنل الیون میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
اسی طرح ابرار احمد کی جگہ عماد وسیم جبکہ عباس آفریدی کی جگہ محمد عامر فائنل الیون کا حصہ وسکتے ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا
جبکہ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے یکطرفہ مقابلے کے بعد مہمان ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کی تھی۔
یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ راولپنڈی میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نےپاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرایاپاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائےن
یوزی لینڈ کی جانب سے اش سودھی نے دو شکار کیے جبکہ جیکب ڈفی اور مائیکل بریسویل نے ایک، ایک وکٹ لی۔ کیوی ٹیم نے 179 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ عمدہ بلے بازے پر مارک چیپمین کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔