وزیر اعلی مریم نواز نے کھیلوں کا میلہ ” کھیلتا پنجاب”سجا کر کھلاڑیوں کے دل جیت لیۓ۔منظر شاہ

وزیر اعلی مریم نواز نے کھیلوں کا میلہ ” کھیلتا پنجاب”سجا کر کھلاڑیوں کے دل جیت لیۓ۔منظر شاہ

تاریخ میں پہلی مرتبہ 15 ہزار اسپورٹس کلبز اور لاکھوں کھلاڑیوں کو اپنی پرفارمنس دکھانے کا موقع ملا ہے

اپنی ٹیم کے ہمراہ ملتان ڈویژن میں "کھیلتا پنجاب” شیڈول کے مطابق مقابلے کامیابی سے کروا رہے ہیں لاہور سے آۓ صحافیوں سے گفتگو

ملتان( رپورٹ۔محمد اقبال ہارپر)

کھیلوں کے فروغ اور ینگ ٹیلنٹ کی بھرپور حوصلہ افزائی کیلۓ پنجاب حکومت کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔وزیر اعلی مریم نواز شریف نے پنجاب میں پہلی مرتبہ اتنے وسیع پیمانے پر کھیلوں کا میلہ ” کھیلتا پنجاب” کا انعقاد کر کے کھلاڑیوں کے چہروں پر مسکراہٹ اور ان کے دل جیت لیۓ ہیں

ان خیالات کا اظہار ڈویژنل اسپورٹس آفیسر ملتان سید منظر فرید شاہ نے لاہور سے وزٹ پر آۓ ہوۓ سینئر صحافیوں مخدوم بلال( ایڈیٹر آئی این آئی نیوز ایجنسی)،

خدا بخش ( بیوروچیف لاہور کۓ ٹی این نیوز) محمد اقبال ہارپر صدر پاکستان اسپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن،ایڈیٹر ویکلی ” تصور” لاہور سے ڈویژنل اسپورٹس کمپلیکس میں واقع اپنے آفس میں ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوۓ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسپورٹس لور وزیر اعلی مریم نواز شریف کے کھیلوں کے لیۓ گۓ اقدامات کے دور رس نتائج برآمد ہوں گےمریم نواز شریف کے اسپورٹس وژن نے کھیلوں کے مردہ ڈھانچے میں جان ڈال دی ۔

ایک سوال کے جواب میں سید منظرفرید شاہ نے کہا کہ پنجاب بھر کے دوسرے ڈویژن کی طرح ملتان ڈویژن میں بھی میں اور میری ٹیم پوری طرح متحرک ہے شیڈول کے مطابق مقابلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے ،

اسموگ کی وجہ سے احتیاطی تدابیر کے تحت کچھ مقابلے محدود کر دیۓ۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب بھر سے 15 ہزار کھیلوں کے کلبز ان مقابلوں میں شریک ہیں اور لاکھوں طلباء طالبات کھلاڑیوں کو اپنی پرفارمنس دکھانے کا موقع ملا ہے جو یہ سب وزیر اعلی مریم نواز شریف کی مرہون منت ہے

تعارف: News Editor