پاکستان کیخلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں زمبابوے کی پوری ٹیم 145 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج بلاوائیو میں کھیلا جا رہا ہے۔ میزبان ٹیم کے کپتان کریک ایرون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 32.3 اوورز میں 145 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
بلاوائیو میں کھیلے جارہے میچ میں زمبابوے کی اننگز کا اچھا نہ رہا اوپنر جویلورڈ گمبی 5 جبکہ تادیوانشے مارومانی 4 رنز بناکر پویلین لوٹے، تیسری وکٹ کیلئے 38 رنز کی پارٹنرشپ قائم ہوئی تاہم ڈیون مائرز 33 اور کپتان کریگ ایروائن 18 بناکر پویلین لوٹ گئے،
بعدازاں کوئی بھی بیٹر پاکستانی بالرز کا مقابلہ نہ کرسکا۔ سکندر رضا 17، شان ولیمز 31، برائن بینیٹ 14، بلیسنگ مزاربانی 11، برینڈن ماوتا 3 اور رچرڈ نگروا 2 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے۔
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 4 جبکہ آغا سلمان نے 3 اور صائم ایوب، فیصل اکرم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
تین میچز کی سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں میزبان زمبابوے نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ بلاوائیو کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ہے، زمبابوے کو تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
بارش سے متاثرہ پہلے ون ڈے انٹر نیشنل میں زمبابوے نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 80 رنز سے شکست دی تھی، زمبابوے کو پاکستان کے خلاف پہلی بار ون ڈے سیریز میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے آج کا میچ جیتنا ہو گا۔
قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ٹاس جیتتے توہم بھی پہلے بیٹنگ کرتے۔ نمی کے باعث پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو فائدہ ہو گا۔
زمبابوے کا اسکواڈ ; کپتان کریگ ایروائن، برائن بینیٹ، جویلورڈ گمبی، ٹریور گوانڈو، توانداناشے مارومانی، برینڈن ماوتا، بلیسنگ مزاربانی، رچرڈ نگروا، ڈیون مائرز، سکندر رضا، شان ولیمز
قومی سکواڈ ; قومی ٹیم میں صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کامران غلام، محمد رضوان، سلمان علی آغا، طیب طاہر، عرفان خان نیازی، عامر جمال، حارث روف، فیصل اکرم اور ابرار احمد شامل ہیں۔
دوسرے ایک روزہ میچ کیلئے قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، حسیب اللہ کی جگہ طیب طاہر اور محمد حسنین کی جگہ ابرار احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، دونوں کھلاڑیوں کا آج ڈیبیو ہوا ہے۔
واضح رہے کہ زمبابوے کو 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔