رواں سال ومبلڈن ٹورنامنٹ کے منتظمین اس حوالے سے حکومت کے ساتھ مشاورت کر رہے ہیں کہ آیا رواں سال ہونے والے ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں روس اور بیلا روس کے کھلاڑیوں کو کھیلنے کی اجازت دی جائے یا نہیں، اس حوالے سے آل انگلینڈ لان ٹینس کلب کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ بہت پیچیدہ اور چیلنجنگ ہے، یاد رہے کہ اے ٹی پی نے بیلا روس اور روس کے کھلاڑیوں جن میں عالمی نمبر دو کھلاڑی ڈینیل شامل ہیں کو ٹور میں شرکت کی اجازت تو دے رکھی ہے تاہم اس دوران ان پر اپنے ملک کا قومی پرچم استعمال کرنے پر پابندی عائد ہے، کہا جا رہا ہے کہ ومبلڈن اوپن میں روس اور بیلا روس کے کھلاڑیوں پر پابندی یا اجازت کا معاملہ زیر غور ہے اور اس حوالے سے کوئی بھی حتمی فیصلہ ٹورنامنٹ کے آغاز سے بہت پہلے کرلیا جائے گا،یاد رہے کہ روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کی وجہ سے اس پر کئی طرح کی پابندیاں عائد ہو چکی ہیں۔