قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کے 56 بہاریں دیکھنے کے بعد بھی جوان دِکھنے پر کرکٹر محمد عامر نے تبصرہ کردیا۔وسیم اکرم نے اہلیہ شنیرا اکرم کے ہمراہ رمضان گیم شو میں شرکت کی، میزبان فہد مصطفیٰ نے پاکستان کی ہردلعزیز جوڑی کے ساتھ تصویر شیئر کی۔
اس تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے محمد عامر نے لکھا کہ یہ آپ کس چکر میں دن با دن جوان ہوتے جارہے ہیں۔یاد رہے کہ لیجنڈ کرکٹر نے سال 2013 میں آسٹریلوی نژاد شنیرا اکرم سے دوسری شادی کی تھی جن سے ان کی ایک بیٹی عائلہ ہے۔ عائلہ کی پیدائش 2014 میں ہوئی تھی۔