ایشین ہاکی فیڈریشن نے ایشیا کپ ہاکی کی تاریخوں اور ٹیموں کی تصدیق کا باقاعدہ اعلان کردیا۔ترجمان فیڈریشن کے مطابق ایشیاکپ ہاکی 23 مئی سے یکم جون تک انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں کھیلا جائیگا۔ ایونٹ میں پاکستان، انڈیا، انڈونیشیا، جاپان، کوریا، ملائشیا، بنگلہ دیش اور اومان کی ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔ایشیاکپ کی ٹاپ 4 ٹیمیں براہ راست ہاکی ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کریں گی، ورلڈکپ جنوری میں بھارت کے شہر بھونیشور میں شیڈول ہے۔بھارتی ٹیم ایشیا کپ ہاکی میں اپنے اعزز کا دفاع کرے دوسری جانب پاکستان کی ٹیم ایشیاکپ کی تیاریوں کے لیے ان دنوں یورپ کے ٹور پر ہے، قومی ٹیم ہالینڈ، بیلجیم اور سپین کے ساتھ میچز کے بعد چھ مئی کو وطن لوٹے گی۔قومی ٹیم کا 9 مئی کو لاہور میں تربیتی کیمپ لگے گا جس کے بعد ٹیم 18 مئی کو جکارتہ روانہ ہوگی۔