کراچی (اسپورٹس رپورٹر)سندھ تائیکوانڈو کے زیر اہتمام کونسل جنرل آف ریپبلک آف کوریا کے تعاون سے سندھ تائیکوانڈو کپ 22ء پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کی زیر نگرانی 20 مئی تا 22 مئی محمد صدیق میمن اسکاؤٹس جمنازیم میں منعقد ہوگا.مزکورہ ایونٹ کے چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی ریحان ہاشمی,آرگنائزنگ سیکریٹری کامران قمر قریشی ایونٹ کو آرڈینیٹر عثمان فراز, خلدون راجہ، ماجیدا حمید اور وقاص شیخ جبکہ آرگنائزنگ کمیٹی میں ھما ناصر، نور احمد, اشفاق احمد, ثاقب اکرام، متین عزیز، عابد, فصیع دین, محمد علی, فیضان مجید، افشاں فاطمہ, حنه خان، مونزا اکرم، امبرین شفیق, جاوید خالد, ہانیہ زیدی, ٹیکنیکل کمیٹی کے ہیڈ خرم رشید ہونگے, کاشف احمد فاروقی میڈیا کوآرڈینیٹر ہونگے.مزکورہ ایونٹ میں سندھ کی تمام ریجنل ٹیمیں حیدرآباد, بے نظیر آباد, میرپورخاص, سکھر, لاڑکانہ کی ٹیمین شرکت کررہی ہیں. جبکہ کراچی کی دو ٹیمیں شریک ہونگی
افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی کورین قونصل جنرل ہونگے.جبکہ دیگر سفارت کاروں کو بھی مدعو کیاگیا ہے. ان کے علاوہ SOA کے سیکرٹری احمد علی راجپوت، PTF کے CEO عمر سعید صاحب بی دیگر مہمان میں شامل ہیں۔ ایونٹ میں مختلف ویٹ کیٹیگریز شامل کی گئی ہیں. جس میں کیڈٹ، جونیئر اور سینئر مینز و ویمنز شامل ہیں. ایونٹ میں کیڈٹ و جونیئر کو مینوئل جبکہ سینئرز ایتھیلیٹ کے مقابلے پی ایس ایس الیکٹرانک سسٹم کے تحت ہوگے۔ایونٹ میں پومزے کے مقابلے بھی شامل ہونگے پہلی بار میوزیکل پومزے کو بھی مقابلے میں شامل کئے گے ہے. تمام ایتھیلیٹ کو مکمل کٹ کیساتھ ایونٹ میں شریک ہونے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں اس کے علاوہ ہمے اسپورٹ کر رہے كاومباكس اسپورٹس ، پاکستان اسٹیٹ آئل، فروٹ نیشن اور پاکستان رینجرز سندھ جن کا ہم تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہے ۔