قومی کرکٹر عمر اکمل کا کہنا ہے کہ انہوں نے صرف سابق کپتان شاہد آفریدی سے اچھے تعلق کی وجہ سے کشمیر پریمیئر لیگ کے معاہدے پر دستخط کیے۔کشمیر پریمیئر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں چند دن باقی ہیں، کرکٹرز اور شائقین ایکشن سے بھرپور ٹورنامنٹ کے لیے انتہائی پرجوش ہیں۔ایسے میں عمر اکمل کے پی ایل میں شاہد آفریدی کے ساتھ گرائونڈ پر ایک مرتبہ پھر کھیلنے کے منتظر ہیں۔
شاہد آفریدی اور عمر اکمل 13 سے 25 اگست تک کے پی ایل میں میں نئی متعارف کرائی گئی فرنچائز جموں جانباز کی نمائندگی کریں گے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمر اکمل نے کہا کہ میں نے آفریدی کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے بغیر سوچے اس ٹیم کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔انہوں نے کہا ‘میں نے جانباز کے ساتھ اپنا معاہدہ نہیں پڑھا کیونکہ آفریدی نے دستخط کرنے سے پہلے مجھے فون کیا تھا، میں شاہد آفریدی کے ساتھ کھیلنے میں ہمیشہ فخر محسوس کرتا ہوں’۔کے پی ایل میں ڈیبیو کرنے والے عمر اکمل نے کہا ‘یہ میرا پہلا سیزن ہے اور میں اس کے لیے بہت پرجوش ہوں، اپنی ٹیم کے لیے پرفارم کرنے کی پوری کوشش کروں گا’۔