پشاور( سپورٹس رپورٹر)گورنمنٹ سٹی گرلز کالج گلبہار میں جشن آزادی سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں کالج کی طالبات نے حصہ لیا۔ والی بال میں سینئر ریڈ نے گرین کو دو صفر سے ہرایا۔ باسکٹ بال میں جونیئرز گرین نے ریڈ کو 25-20 سے شکست دی۔
سائیکلنگ انفرادی مقابلے میں اسلامیات ڈیپارٹمنٹ کی سحرش منیر نے پہلی، سال اول کی ثنا نے دوسری اور شعبہ کیمسٹری کی لائبہ احسان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کالج پرنسپل پروفیسر طاہرہ ڈار نے کھلاڑیوں میںانعامات تقسیم کئے۔ ڈائریکٹریس سپورٹس نجمہ قاضی بھی اس موقع پر موجود تھیں۔