پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ون ڈے کرکٹ میں ایک ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیاہے، محمد رضوان کو نیدرلینڈز کیخلاف جاری تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے آغاز سے قبل یہ اعزاز حاصل کرنے کیلئے صرف اٹھارہ رنز درکار تھے پہلے ون ڈے میچ میں محمد رضوان چودہ رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے اور یہ اعزاز حاصل نہ کرسکے تاہم دوسرے ون ڈے میچ میں محمد رضوان بھرپور فارم میں نظر آئے اور انہوں نے ناصرف اپنے کیریئر کے ایک ہزار رنز مکمل کئے بلکہ 69 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کی جیت میں بھی اہم کردار ادا کیا
یہ ان کے ون ڈے کیریئر کی چھٹی نصف سنچری بھی تھی، محمد رضوان اب تک پاکستان کی جانب سے 49 ون ڈے میچوں کی 44 اننگز میں 8 مرتبہ ناٹ آئوٹ رہتے ہوئے 29.58 کی اوسط سے 1065 رنز سکور کر چکے ہیں جس میں دو سنچریاں اور چھ نصف سنچریاں شامل ہیں، محمد رضوان کا ون ڈے کرکٹ میں بہترین سکور 115 رنز ہے۔