پاکستان کے جارح مزاج بلے باز آصف علی نے متحدہ عرب امارات میں ہونے جارہے ایشیا کپ 2022 کے لیے اپنی حکمت عملی بتادی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے سوشل میڈیا پر آصف علی کی ٹریننگ کی ویڈیو شیئر کی اور ان سے پریکٹس سے متعلق بات کی۔آصف علی کا کہنا تھا کہ وہ اپنی روزانہ کی پریکٹس کے دوران 100 سے 150 چھکے لگانے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ میچ کے دوران 5 چھکے مار سکیں۔انہوں نے کہا کہ جب بین الاقوامی میچ کے دوران ان کی بیٹنگ آتی ہے تو اس وقت ٹیم کو جیت کے لیے 10 سے 14 رنز کی اوسط درکار ہوتی ہے۔
Asif Ali – the power-hitting prodigy! 💪
🗣️ Watch him discuss the strategy for hitting towering sixes 🔥
📒: https://t.co/elMGU3IzE0#AsiaCup2022 pic.twitter.com/digtNI1txn
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 23, 2022
آصف نے کہا کہ ایسے میں ان پر بین الاقوامی کرکٹ کے دبائو کے ساتھ ساتھ رنز کی اوسط کو برقرار رکھنے کا بھی پریشر ہوتا ہے اور اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے وہ پریکٹس کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ بیٹنگ کے دوران صرف ایک شاٹ کے بارے میں نہیں سوچتے بلکہ وہ جہاں گیند ملتی ہے اسی سمت میں شاٹ لگانے کی کوشش کرتے ہیں۔آصف علی کا کہنا تھا کہ وہ ہارڈ بال کرکٹ سے پہلے ٹیپ بال کرکٹ ہی کھیلا کرتے تھے۔اس کرکٹ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اس سے بیٹر کی پوزیشن بہتر کرنے اور اونچے شاٹ کھیلنے کی اچھی پریکٹس بھی ہوجاتی ہے۔