دبئی میں جاری ایشیا کپ میں بھارت کی ٹیم نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز رہا ، بھارت کی ٹیم کے کپتان روہیت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی جو 19.5 اوورز میں 147 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی، پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ افتخار احمد نے اٹھائیس اور شاہنواز دھانی نے سولہ رنز بنائے جس میں دو چھکے بھی شامل تھے، بھارت کی جانب سے بھونیشور کمار نے چار، ہردیک پانڈیا نے چار اردیب سنگھ نے دو جبکہ اویش خان نے ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں بھارت کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 19.4 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرتے ہوئے میچ 5 وکٹوں سے جیت لیا، بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی اور رویندرا جدیجا نے 35،35 جبکہ ہاردیک پانڈیا نے 33 رنز ناٹ آئوٹ کی اننگز کھیلی، پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے تین ، نسیم شاہ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔