آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے سب سے بڑے مقابلے میں بھارت نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ورلڈکپ 2023 میں اب تک دونوں روایتی حریف پاکستان اور بھارت اپنے اپنے میچز جیت چکے ہیں، قومی ٹیم نے پہلے مقابلے میں نیدرلینڈز اور دوسرے میچ میں سری لنکا کو شکست دی تھی۔
دوسری جانب بھارت بھی اب تک اپنے دونوں میچ جیت چکا ہے، بھارتی سورماؤں نے پہلے مقابلے میں 5 مرتبہ کی چیمپئن آسٹریلیا کو شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں افغانستان کیخلاف کامیابی سمیٹی تھی
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ سب سے بڑے نریندر مودی سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم اور بھارت کی کمان روہت شرما کے ہاتھوں میں ہے۔
ٹاس جیتنے کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ ہم پہلے بالنگ کریں گے،ان کا کہنا تھا کہ اس سے بڑھ کراور کوئی مقابلہ نہیں ہوسکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ اتنے زیادہ شائقین کے سامنے کھیلنا ایک خواب ہے،پاکستانی کپتان بابراعظم نے کہا کہ ہم بھی ٹاس جیتتے تو پہلے بالنگ کرتے۔
ان کا کہنا تھا کہ اچھے کھیل کا مظاہرہ کریں گے،دو میچز جیت کر مومینٹم حاصل کیا، ٹیم پُراعتماد ہے۔
بھارت کے خلاف پلینئگ الیون کا اعلان کر دیا گیا، بھارت کے خلاف امام الحق،عبداللہ شفیق،بابر اعظم،محمد رضوان، سعود شکیل،افتخار احمد،شاداب خان،محمد نواز،حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف میدان میں اتریں گے۔
پاکستان کیخلاف بھارت کی پلیئنگ الیون میں بھارتی کپتان روہت شرما،شبھ من گل،ویرات کوہلی،شریاس ائیر،کے ایل راہول،ہاردک پانڈیا، رویندر جدیجا،جسپریت بھمرا،کلدیب یادیواور محمد سراج شامل ہیں۔