نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ: راولپنڈی، لاہور اور کوئٹہ کی کامیابی
جویریہ خان کے 74 رنز ناٹ آؤٹ
راولپنڈی 15 جنوری 2024:ء
نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے پہلے دن راولپنڈی، لاہور اور کوئٹہ نے کامیابی حاصل کر لی۔
ایوب پارک گراؤنڈ، راولپنڈی میں لاہور نے ملتان کو 10 وکٹوں سے ہرادیا۔
ملتان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 69 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ام ہانی 20 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔ غلام فاطمہ نے 13 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔
لاہور نے 8.4 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے ہدف حاصل کرلیا۔ صدف شمس 7 چوکوں کی مدد سے 35 اور سدرہ امین ایک چھکے اور 5 چوکوں کی مدد سے 31 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔
ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ، اسلام آباد میں راولپنڈی نے پشاور کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔
پشاور کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 12 اوورز میں صرف 51 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ علینہ شاہ اور راحیمہ سید تیرہ تیرہ رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔ تانیہ سعید نے 4 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔
راولپنڈی نے ساتویں اوور میں تین وکٹوں پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔عالیہ ریاض نےایک چھکے اور چار چوکوں کی مدد سے 23 رنز بنائے۔
شعیب اختر کرکٹ اسٹیڈیم، راولپنڈی میں کوئٹہ نے کراچی کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔
کراچی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنائے۔
جویریہ خان نے 57 گیندوں پر گیارہ چوکوں کی مدد سے 74 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئیں۔
کوئٹہ کی جانب سے خیرالنسا نے 14 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں کوئٹہ نے 19.5 اوورز میں چار وکٹوں پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔ فریحہ محمود نےدس چوکوں کی مدد سے 63 رنز بنائے۔