تیرھواں رشید ڈی حبیب میموریل گالف ٹورنامنٹ 18 جنوری سے کراچی گالف کلب میں منعقد ہوگا

تیرھواں رشید ڈی حبیب میموریل گالف ٹورنامنٹ 18 جنوری سے کراچی گالف کلب میں منعقد ہوگا
نمایاں گالفرز ایک کروڑ بیس لاکھ روپوں کی مجموعی انعامی رقم کے حامل ٹورنامنٹ کے منتظر

 

کراچی 15 جنوری، 2024: بینک الحبیب کے تیرھویں رشید ڈی حبیب میموریل نیشنل پروفیشن گالف ٹورنامنٹ کا آغاز، کراچی گالف کلب میں جمعرات 18 جنوری سے ہوگاجبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل اتوار 21 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

سالانہ گالف سیزن کےاس مقبول ترین چار روزہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے سو سے زائد گالفرز حصہ لیں گے۔ گذشتہ سال کراچی گالف کلب کے وحید بلوچ نے 277، 11 انڈر پار کر کے اپنے ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیاتھا ۔

محمد شہزاد 278، 10 انڈر پار کرکے دوسرے نمبر پر رہے جبکہ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے نمبر ون گالفر محمد شبیر اقبال دوسرے رنر اپ قرار دیے گئے تھے۔

کراچی گالف کلب میں گالف کی ترویج اور ترقی کے لیے پروفیشنل ٹورنامنٹ سے قبل 16 اور 17 جنوری کو مقامی پروفیشنلز، سینیر پروفیشنلز اور کے جی سی کیڈیز کے مابین 23واں رشید ڈی حبیب میموریل گالف ٹورنامنٹ بھی کھیلا جا رہا ہے۔

ایک کروڑ بیس لاکھ روپوں کی مجموعی انعامی رقم میں نیشنل پروفیشنل کیٹگری میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے والے گالفرز کے لیے 94 لاکھ روپے،

کے جی سی پروفیشنلز، کیڈیز اور سینیر پروفیشنلز کے لیے انیس لاکھ پچاس ہزار روپے اور پاکستان گالف فیڈریشن کی تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق بہترین پانچ پروفیشنلز اور تین سینیر پروفیشنلز کے لیے اپیرئینس منی بھی شامل ہے۔

قومی اور کے جی سی کی لوکل کیٹگری میں پہلا ہول اِن ون کرنے والے خوش نصیب گالفرز کو بالترتیب ٹویوٹا کرولا اور سوزوکی آلٹو کاریں انعام میں دی جائیں گی۔

ٹورنامنٹ کے مہمانِ خصوصی سربراہ پاکستان نیوی: ایڈمرل نوید اشرف (نشانِ امتیاز ملٹری، تمغہ بسالت) 21 جنوری کو انعامی تقریب میں فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔

 

 

error: Content is protected !!