شطرنج کا کھیل ذہین لوگوں کیلئے بنایا گیا ہے، چیئرمین (کے پی ٹی)، سید سیدین رضا زیدی۔
کے پی ٹی کھیلوں کی سرپرستی کا سلسلہ جاری رکھے گی، چیئرمین کے پی ٹی کا خطاب۔
پہلی (کے پی ٹی) کراچی اوپن چیس چیمپئن شپ کی تقریب سے وسیع اختر سید، سید آفتاب حسین، سید واصف نثار کا خطاب۔
کراچی(اسپورٹس رپورٹر) پہلا کے پی ٹی کراچی اوپن چیس چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے پی ٹی اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد کی گئی، جس میں سات مختلف کیٹیگریز کے مقابلوں میں بوائز اور گرلز نے حصہ لیا،
مہمان خصوصی چیئرمین کے پی ٹی سید سیدین رضا زیدی ، جنرل مینجر سول ورکس کے پی ٹی انجینئر سید زاہد حسین، مہمان اعزازی جنرل مینجر فنانس کے پی ٹی مشہود احمد جان،
مینجر اسپورٹس کے پی ٹی محمود ریاض، پاکستان چیس ایسوسی ایشن کے انفارمیشن سیکرٹری وسیع اختر سید، چیئرمین سندھ چیس ایسوسی ایشن شعیب بشیر صدیقی، نیشنل چیس چیمپئن زینوبیہ واصف، میڈیا کوآرڈینیٹر کاشف احمد فاروقی و دیگر نے شرکت کی،
تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئےمہمان خصوصی چیئرمین کے پی ٹی سید سیدین رضا زیدی نے کہا کہ کے پی ٹی اسپورٹس کے فروغ کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا، شطرنج کا کھیل ذہین لوگوں کیلئے بنایا گیا ہے،
ذہین اور حاضر دماغ لوگ ہی شطرنج کھیل سکتے ہیں، پورے پاکستان سے بوائز اور گرلز کا جمع ہونا خوش آئند ہے، کے پی ٹی کھیلوں کی سرپرستی کا سلسلہ جاری رکھے گی،شطرنچ سمیت تمام کھیل کے پی ٹی اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوتے ہیں،
چیس کیلئے جسمانی نہیں ذہنی نشوونما کی ضرورت ہوتی ہے، شطرنج سے نوجوانوں کی ذہنی نشوونما ہوتی ہے، گرلز اور بوائز کی بڑی تعداد کی شرکت خوش آئند ہے۔ آخر میں چیس ایسوسی ایشن سندھ کے سیکرٹری سید واصف نثار نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا
اور سووینیئر پیش کئے، چیس ایسوسی ایشن کراچی کے صدر سید آفتاب حسین جیلانی، ڈپٹی چیف آربیٹر حسان محمود، احمد مجتبیٰ جیلانی و دیگر بھی موجود تھے۔