پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کا 17واں میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے۔
ٹاس نہ ہوا تو شائقین کرکٹ کو ٹکٹ کے پیسے ریفنڈ کیے جائیں گے، پی سی بی
ٹاس ہونے کی صورت میں ٹکٹ کے پیسے ریفنڈ نہیں ہونگے، پی سی بی
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپیئن ٹیم لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔
راولپنڈی میں مسلسل بارش اور خراب آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے ٹاس بھی نہ ہوسکا، میچ منسوخ ہونے کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ آج دوپہر 2 بجے پشاور زلمی کا مقابلہ لاہور قلندرز کا مقابلہ ہونا تھا جبکہ شام 7 بجے اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ شیڈول ہے۔
محکمہ موسمیات نے پنڈی میں آج دن بھر بارش کی پیشگوئی کی ہے، گزشتہ روز بھی راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش ہوئی تھی۔ بارش کی وجہ سے میچ منسوخ کر دیا گیا ہے۔
دوسرا میچ شام سات بجے اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا بارش کے باعث میچ منسوخ ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا جائے گا