بلوچستان میں قومی کھیل کے فروغ کے لئے قومی ہاکی تربیتی کیمپ کا انعقاد کرینگے،
صوبے کے کھلاڑیوں میں قومی سطح کے کھلاڑیوں کی تربیت دیکھ کر محنت اور مقابلے کا جذبہ بیدار ہوگا،
سیدہ شہلا رضا صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن کی بلوچستان ہاکی ایسوسی کے وفد سے ملاقات
بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر و نائب صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن امجد پرویز ستی کی سربراہی میں بلوچستان ہاکی ایسوسی کے وفد نے صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن سیدہ شہلا رضا سے ملاقات کی۔
وفد میں سیکرٹری بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن جہانگیر لانگو اور عبدالولی بھی شامل تھے۔ بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے نومنتخب صدر پی ایچ ایف سیدہ شہلا رضا کو مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ قومی کھیل ہاکی کی ترویج و ترقی کے لئے بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن پاکستان ہاکی فیڈریشن کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
سیکرٹری بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن جہانگیر لانگو نے کہا کہ کھلاڑیوں کی تربیت کے حوالہ سے جامع حکمت عملی بنائی جائے۔ جس پر صدر پی ایچ ایف سیدہ شہلا رضا نے قومی ہاکی تربیتی کیمپ کا انعقاد کوئیٹہ میں کرنے کی تجویز دی
اور کہا کہ کوئیٹہ کا موسم بھی بہتر ہے اور اس سے کھلاڑیوں کی آف سیزن ٹریننگ میں مدد بھی مدلے گی تاکہ بڑے ایونٹس میں شرکت کے لئے موسمی اثرات کو زائل کیا جاسکے۔
بلوچستان ہاکی اسیوسی ایشن کے وفد سے صدر پی ایچ ایف سیدہ شہلا رضا نےکہا کہ وہ جلد بلوچستان کا دورہ کرینگی اور ہاکی کے حوالہ سے ایونٹس میں بلوچستان کی نمائیندگی کو یقینی بنایا جائے۔