قائداعظم ٹرافی : سیالکوٹ۔پشاور ۔لاہور بلوز اور ایبٹ آباد کی کامیابی ۔
پشاور کے نیاز خان کی بہاولپور کے خلاف میچ میں دس وکٹیں ۔
لاہور 4 نومبر ۔ قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کے چوتھے اور آخری دن سیالکوٹ نے کوئٹہ کو10 وکٹوں سے ہرادیا۔ پشاور نے بہاولپور کو 181 رنز سے شکست دی۔ لاہور بلوز نے کراچی بلوز کے خلاف 4 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ ایبٹ آباد نے فیصل آباد کے خلاف میچ 134 رنز سے جیتا۔
پشاور کے نیاز خان نے بہاولپور کے خلاف میچ میں 10 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایبٹ آباد کے اسرار حسین نے فیصل آباد کے خلاف دوسری اننگز میں6 وکٹیں حاصل کیں۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں سیالکوٹ کو کوئٹہ کے خلاف جیتنے کے لیے صرف 37 رنز کا ہدف ملا تھا جو اس نے بغیر نقصان کے حاصل کرلیا۔محمد ہریرہ 32 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
اس سے قبل کوئٹہ کی ٹیم دوسری اننگز میں 212 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔عبدالواحد 35 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ اسامہ میر نے 51 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔
نیشنل گراؤنڈ اسلام آباد میں فیصل آباد کو ایبٹ آباد کے خلاف جیتنے کے لیے 420 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن پوری ٹیم 285 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ اویس ظفر نے 61 رنز اسکور کیے۔ اسرار حسین نے 69 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔
سعید اسپورٹس سٹی لاہور میں لاہور بلوز کو کراچی بلوز کے خلاف جیتنے کے لیے 206 رنز کا ہدف ملا تھا جو اس نے 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔حماد بٹ 78 رنز کے ساتھ قابل ذکر رہے۔عارش علی نے چار وکٹیں حاصل کیں۔
ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں بہاولپور کو پشاور کے خلاف جیتنے کے لیے344 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن پوری ٹیم 162 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ محمد عمار نے 51 رنز اسکور کیے۔ نیاز خان نے 39 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں اس طرح انہوں نے میچ میں 10 وکٹیں حاصل کیں۔
مختصر اسکور۔
————————————–
کوئٹہ پہلی اننگز 263 رنز ( 75.3 اوورز) ۔عبدالواحد 85۔سلمان اسلم 66 / 3 وکٹ۔
دوسری اننگز212 رنز ( 77.5 اوورز )۔ عبدالواحد 35۔اسامہ میر51 / 5 وکٹ۔
سیالکوٹ۔ پہلی اننگز 439 رنز ( 133.4 اوورز ) عبدالرحمن 113۔ اذان اویس 78۔ جلات خان 98 / 4 وکٹ۔
دوسری اننگز37 رنز کوئی آؤٹ نہیں ( 5.5 اوورز ) ۔ محمد ہریرہ 32 ناٹ آؤٹ ۔
نتیجہ ۔سیالکوٹ نے 10 وکٹوں سے جیتا۔
——————–
ایبٹ آباد پہلی اننگز 405 ( 100.2اوورز ) خالد عثمان 139 ناٹ آؤٹ۔محمد فیضان 68 / 3 وکٹ۔
دوسری اننگز 203 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ ( 49.2 اوورز ) خیام خان 96۔احمد صفی 52 / 3 وکٹ۔
فیصل آباد پہلی اننگز 189 رنز ( 59.3 اوورز ) ۔محمد عادل 58 / 5 وکٹ۔
دوسری اننگز285 رنز ( 102 اوورز ) اویس ظفر 61۔اسرار حسین 69 / 6 وکٹ۔
نتیجہ ۔ ایبٹ آباد نے 134 رنز سے جیتا۔
——————
کراچی بلوز پہلی اننگز220 رنز ( 74.1 اوورز ) ۔محمد طحہ 123۔ محمد نثار 29 / 3 وکٹ۔
دوسری اننگز 209 رنز ( 80 اوورز ) ۔عبداللہ فضل 58۔قاسم اکرم 46 / 4 وکٹ۔
لاہور بلوز۔ پہلی اننگز 224 رنز ( 76.1 اوورز )۔عمران بٹ 111 تابش خان 66 / 4 وکٹ۔
دوسری اننگز 206 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ ( 70.2 اوورز ) ۔حماد بٹ 78۔عارش علی 72 / 4 وکٹ۔
نتیجہ ۔لاہور بلوز نے 4 وکٹوں سے جیتا۔
————–
پشاور پہلی اننگز 301 رنز ( 58.3 اوورز )۔معاذ صداقت 96۔وقاراحمد 63۔ مہران سانول 106 / 4 وکٹ۔
دوسری اننگز321 رنز ( 75.4 اوورز )۔افتخار احمد 68 ۔ معاذ صداقت 65 ۔ مہران سانول75 / 4 وکٹ۔
بہاولپور۔ پہلی اننگز279 رنز ( 86.5 اوورز )۔فیضان ظفر 83۔نیاز خان 97 / 6 وکٹ۔
دوسری اننگز 162 رنز ( 64.5 اوورز )۔ محمد عمار 51۔ نیاز خان 39 / 4 وکٹ ۔
نتیجہ ۔ پشاور نے 181 رنز سے جیتا۔