پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے جوش فلپ کو آسٹریلین سکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق جوش فلپ ٹی 20 سکواڈ میں بھی برقرار رہیں گے، جوش فلپ کو کوپر کنولی کی جگہ سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق جوش فلپ کل ون ڈے کپ کا میچ کھیلنے کے بعد برسبین میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔
خیال رہے کہ آسٹریلوی کرکٹر کوپر کنولی تیسرے ون ڈے میچ میں زخمی ہو گئے تھے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، پہلا ٹی 20 میچ 14 نومبر کو برسبین میں ہو گا۔