کرکٹ

سری لنکا کے خلاف سیریز ہمارے لیے اہم ہے، جیتنے کی بھرپور کوشش کرینگے، صاحبزادہ فرحان

سری لنکا کے خلاف سیریز ہمارے لیے اہم ہے، جیتنے کی بھرپور کوشش کرینگے، صاحبزادہ فرحان

راولپنڈی(نوازگوھر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان صاحبزادہ فرحان نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں کامیابی کے لیے بھرپور کوشش کریں گے، ہر میچ میں بہتر کارکردگی دکھانا ہمارا مقصد ہے۔ پاکستان T20 کرکٹ ٹیم کے کپتان صاحبزادہ فرحان نے کہا ہے کہ پہلی بار بطور کپتان اپنے ملک کی نمائندگی کروں گا،میری کپتانی دیکھ کر شائقینِ کرکٹ کو مزہ آئے گا، کپتانی کا پریشر ضرور ہوتا ہے، میرے لیے کپتانی زیادہ مسئلہ نہیں، ڈومیسٹک کرکٹ میں کپتانی کر چکا ہوں، سینئر کھلاڑیوں کی موجودگی سے بطور کپتان بھی مجھے مدد ملے گی،انٹرنیشنل کرکٹ میں چھوٹی اور بڑی ٹیمیں نہیں ہوتیں، والد کی دعا سے آج کپتان بنا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز سے قبل پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ساتھی کھلاڑیوں کو مثبت پیغام دینے کے لیے کپتان کو انفرادی کارکردگی بہتر دینی پڑتی ہے، پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں جونیئر اور سینئر کھلاڑیوں کا کمبینیشن ہے، چھوٹی ٹیموں پر بھی پریشر ہوتا ہے، انٹرنیشنل کرکٹ آسان نہیں ہوتی، صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ ون ڈے سیریز کے لیے بھی قومی کھلاڑیوں کی اچھی پریکٹس ہو جائے گی، میری خواہش ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کے مائنڈ سیٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹاپ آرڈر بیٹنگ کرے، پاکستان کا ٹاپ آرڈر میری طرح جارحانہ انداز میں ہی بیٹنگ کرتا ہے، میں نے کبھی کپتانی کا نہیں سوچا تھا، والد نے دعا دی تھی کہ ایک دن پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بنو گے، والدین کی دعائیں رنگ لاتی ہیں، سرفراز احمد کی کپتانی بہت پسند ہے، مجھے 15 ارکان پر مشتمل بہترین اسکواڈ دیا گیا ہے، پاکستان میں بیٹنگ کے لیے سازگار کنڈیشنز ملیں گی، دو اسپنرز اور تین فاسٹ باؤلرز کے ساتھ کھیلیں گے، کرکٹ کیریئر کے دوران کانٹوں پر چلنا مجھے آتا ہے، میں یہ نہیں سوچ رہا کہ مجھے مستقبل میں کپتانی ملے گی یا نہیں، جب تک کپتانی دی گئی ہے، مختلف طریقوں سے پاکستان کو میچز جتوانا چاہتا ہوں، بابر اعظم اور محمد رضوان دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں

Related Articles


Back to top button