Games اتھلیٹکس

لوک سہائتا 54ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ:واپڈا کی12گولڈ میڈلز کے ساتھ برتری مستحکم

لوک سہائتا 54ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ:واپڈا کی12گولڈ میڈلز کے ساتھ برتری مستحکم

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹر) واپڈا نے لوک سہائتا 54ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے دوسرے روز مزید سات گولڈ میڈلز حاصل کر کے اپنی برتری کو مستحکم کر لیا،

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی چیمپئن شپ سے دستبرداری کے باوجود جیولن تھرو میں واپڈا نے گولڈ میڈل جیت لیا۔

لوک سہائتا کے تعاون سے ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے زیر نگرانی اور سندھ ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے زیر انتظام این ای ڈی یونیورسٹی کے ٹارٹن ٹریک پر جاری چیمپئن شپ کے دوسرے روز مزید9گولڈ میڈلز کا فیصلہ ہوا۔

دوسرے دن کے اختتام پر پاکستان واپڈا 12گولڈ،6سلور اور پانچ برانز میڈلز کے ساتھ ٹیبل پر سر فہرست تھا۔

ایچ ای سی دو گولڈ،6سلور اور6برانز میڈلز کے ساتھ دوسرے جبکہ پاکستان نیوی ایک گولڈاور دو سلور میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن پر موجود تھی۔

سندھ ایک گولڈ اور دو برانز میڈلز کے ساتھ چوتھے اور پنجاب ایک سلور اور دو برانز میڈلز کے ساتھ پانچویں نمبر پر تھا۔لوک سہائتا 54ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے دوسرے روز جیولین تھرو ڈسپلن میں

 اولمپک گولڈ میڈلسٹ فخر پاکستان ارشد ندیم طبیعت ناساز ہونے کے بعد جیولن تھرو ایونٹ سے دستبردار ہوگئے جس کے باوجود واپڈا نے اس ایونٹ میں گولڈ میڈل جیت کر برتری ثابت کی۔

نیوی اسپورٹس کمپلیکس کارساز پر منعقدہ مینز جیولن تھروایونٹ میں واپڈا کے محمد یاسر نے 74.63میٹرز کے ساتھ گولڈ میڈل یقینی بنایا،

نیوی کے عبدالقدیر خان نے 67.25میٹرز کے ساتھ سلور اور ایچ ای سی کے محمد بلا ل نے 66.69میٹرز کے ساتھ برانز میڈل جیتا،جیولن تھرو ویمنز میں واپڈا کی فاطمہ حسین نے 41.76میٹرز کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کیا، 

پنجاب کی ثانیہ اعجاز نے 41.59میٹرز کے ساتھ سلور اور ایچ ای سی کی خدیجہ مہرین نے 40.43میٹرز کے ساتھ برانز میڈل جیتا۔پول والٹ مینز میں واپڈا کے حسن نے 4.10میٹرز کے ساتھ گولڈ میڈل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا،

 پنجاب کے عبدالرحمان نے 3.40میٹرز کے ساتھ سلور اور نیوی کے اکرام ظہور نے 3.30میٹرز کے ساتھ برانز میڈل لیا۔مردوں کی 400میٹرز ریس میں واپڈا کے سلمان احمد نے 48.40سیکنڈز کے ساتھ اپنے ادارے کوگولڈ میڈل دلایا،

واپڈا کے زیورشاہ نے 48.60سیکنڈز کے ساتھ سلور اور پی اے ایف کے عبدالمعید نے 48.82سیکنڈز کے ساتھ برانز میڈل پر اکتفاکیا۔

خواتین کی 400میٹرز میں ایچ ای سی کی خولہ قمر خان نے58.76سیکنڈز کے ساتھ گولڈ میڈل پر قبضہ جمایا۔واپڈا کی ردا نے59.47سیکنڈز کے ساتھ سلور اور ایچ ای سی کی کنزا سرفراز 59.59سیکنڈز کے ساتھ برانز میڈل جیتا۔

پول والٹ مینز میں واپڈا کے حسن نے 4.10میٹرز کے ساتھ گولڈ میڈل قابو کیا جبکہ پنجاب کے عبدالرحمان نے 3.40میٹرز کے ساتھ سلور اور نیوی کے اکرام ظہور نے 3.30میٹرز کے ساتھ برانز میڈل حاصل کیا۔

خواتین کے ہائی جمپ میں نیوی کی امتل رحمان نے 1.55میٹرز کے ساتھ گولڈ میڈل پکا کیا جبکہ واپڈا کی نورین فاطمہ نے 1.45میٹرز کے ساتھ سلور اور سندھ کی عنایہ احسن نے1.40میٹرز کے ساتھ برانز میڈل پر اکتفا کیا۔

مردوں کے شاٹ پٹ مقابلوں میں واپڈا کے زوہیب خان نے 16.12میٹرز کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا جبکہ ایچ سی سی کے صاحبزادہ کاشف نے 15.87میٹرز کے ساتھ سلور اور واپڈا کے وصی اللہ نے 16.67میٹرز کے ساتھ برانز میڈل کا حصول یقینی بنایا۔

مردوں کے لانگ جمپ میں واپڈا کے فراز خان تنولی نے 7.24میٹرز کے ساتھ گولڈ میڈل جبکہ نیوی کے عنصر عباس نے 7.10میٹرز کے ساتھ سلور اورپنجاب کے محمد عمران نے 6.79میٹرز کے ساتھ برانز میڈل کنفرم کیا۔

Related Articles


Back to top button