سکواش

وینس اوپن انٹرنیشنل اسکواش۔ مرد و خواتین کے ٹائٹل مصر کے نام

 وینس اوپن انٹرنیشنل اسکواش۔ مرد و خواتین کے ٹائٹل مصر کے نام

کریم الہمامے نے ٹاپ سیڈ انگلینڈ کے کرٹس ملک کو اسٹریٹ گیمز میں شکست دی

خواتین فائنل میں مصر کی روان الاعرابی نے ہم وطن امینہ الریہانے کو ہرایا

مہمان خصوصی صوبائی وزیر سعید غنی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے

کراچی ( سپورٹس لنک رپورٹر) سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری بین الاقوامی اسکواش کا پانچ روزہ میلہ کریم الہمامے اور روان الاعرابی کی جیت پر اختتام پذیر ہوا ۔ 

 ڈیفینس اتھارٹی کریک کلب کے آصف نواز اسکواش کمپلیکس میں وینس اے بی سی اوپن انٹرنیشنل اسکواش کے بیاسی ہزار ڈالر انعامی رقم کے ایونٹ میں مصری کھلاڑی چھائے رہے۔ 

مردوں کے فائنل میں مصر کے کریم الہمامے نے ٹاپ سیڈ انگلینڈ کے کرٹس ملک کے خلاف اسٹریٹ گیمز میں تین صفر سے کامیابی حاصل کی ۔ اڑتالیس منٹ میں کریم کی جیت کا اسکور چھ گیارہ، دس بارہ اور تین گیارہ رہا۔

 خواتین کیٹگری کے فائنل میں مصر کی روان الاعرابی نے ہم وطن امینہ الریہانے کو اسٹریٹ گیمز میں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا ۔ 

 روان الاعرابی نے امینہ کو تینتیس منٹ میں گیارہ چھ، گیارہ آٹھ اور گیارہ پانچ سے آؤٹ کلاس کیا ۔ مہمان خصوصی صوبائی وزیر سعید غنی اور اعزازی مہمان ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے بریگیڈئیر امیر نواز خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔

 فاتح کھلاڑی کو پانچ ہزار چار سو پندرہ ڈالر فی کس اور ٹرافی دی گئی۔ اس موقع پر سابق عالمی چیمپئن جہانگیر خان، صدر سندھ اسکواش ایسوسی ایشن عدنان اسد اور شائقین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی

Related Articles


Back to top button